سورۃ البقرہ 2:40 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 40 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 47، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 7 پر ہے۔
يَٰبَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتِيَ ٱلَّتِيٓ أَنۡعَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ وَأَوۡفُواْ بِعَهۡدِيٓ أُوفِ بِعَهۡدِكُمۡ وَإِيَّٰيَ فَٱرۡهَبُونِ
اے بنی اسرائیل!1 میری اس نعمت کو یاد کرو جو میں نے تم پر انعام کی اور میرے عہد کو پورا کرو میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھ ہی سے ڈرو۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 إِسْرَائِيلُ (بمعنی عبداللہ) حضرت یعقوب (عليه السلام) کا لقب تھا۔ یہود کو بنواسرائیل کہا جاتا ہے یعنی یعقوب (عليه السلام) کی اولاد۔ کیونکہ حضرت یعقوب (عليه السلام) کے بارہ بیٹے تھے، جن سے یہود کے بارہ قبیلے بنے اور ان میں بکثرت انبیا ورسل ہوئے۔ یہود کو عرب میں اس کی گزشتہ تاریخ اور علم و مذہب سے وابستگی کی وجہ سے ایک خاص مقام حاصل تھا۔ اس لئے انہیں گزشتہ انعامات الٰہی یاد کرا کے کہا جارہا ہے کہ تم میرا وہ عہد پورا کرو جو تم سے نبی آخرالزمان کی نبوت اور ان پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا تھا۔ اگر تم اس عہد کو پورا کروگے تو میں بھی اپنا عہد پورا کروں گا کہ تم سے وہ بوجھ اتاردیئے جائیں گے جو تمہاری غلطیوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے بطور سزا تم پر لاد دیئے گئے تھے اور تمہیں دوبارہ عروج عطا کیا جائے گا۔ اور مجھ سے ڈرو کہ میں تمہیں مسلسل اس ذلت وادبار میں مبتلا رکھ سکتا ہوں جس میں تم بھی مبتلا ہو اور تمہارے آبا واجداد بھی مبتلا رہے۔
2:40 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:40
Al-Mukhtasar
40- اللہ کے نبی یعقوب (اسرائیل) کی اولاد! اللہ تعالیٰ نے تم پر جو متواتر انعامات کیے ہیں، انھیں یاد رکھو اور ان کا شکر ادا کرو اور میں نے تم سے اپنی ذات اور اپنے رسولوں پر ایمان لانے اور اپنے احکام پرعمل کرنے کا جو عہد و پیمان لیا تھا، اسے لازمی پورا کرو۔ اگر تم اسے پورا کرو گے تو جو وعدہ میں نے تم سے کیا ہے، میں بھی اسے پورا کروں گا اور دنیا میں تمھیں عمدہ زندگی اور قیامت کے دن اچھا بدلہ دوں گا۔ اور تم مجھ اکیلے ہی سے ڈرو اور میرے عہد کو ہرگز نہ توڑو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 7
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 7
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 8
آیت 2:40 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:40 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:40 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 7 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 7 · نسخ مصحف (612 صفحات): 8.
آیت 2:40 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 2:40 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:40: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:40 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:40 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 47 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:40 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:40 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔