مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:41 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 48، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 7 پر ہے۔

وَءَامِنُواْ بِمَآ أَنزَلۡتُ مُصَدِّقٗا لِّمَا مَعَكُمۡ وَلَا تَكُونُوٓاْ أَوَّلَ كَافِرِۭ بِهِۦۖ وَلَا تَشۡتَرُواْ بِـَٔايَٰتِي ثَمَنٗا قَلِيلٗا وَإِيَّٰيَ فَٱتَّقُونِ

اور اس کتاب پر ایمان لاؤ جو میں نے تمہاری کتابوں کی تصدیق میں نازل فرمائی ہے اور اس1 کے ساتھ تم ہی پہلے کافر نہ بنو اور میری آیتوں کو تھوڑی تھوڑی قیمت2 پر نہ فروخت کرو اور صرف مجھ ہی سے ڈرو۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 ”بِهِ“ کی ضمیر قرآن کی طرف، یا حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی طرف ہے۔ دونوں ہی قول صحیح ہیں کیونکہ دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں، جس نے قرآن کے ساتھ کفر کیا، اس نے محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ کفر کیا اور جس نے محمد (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ کفر کیا، اس نے قرآن کے ساتھ کفر کیا (ابن کثیر) ”پہلے کافر نہ بنو“ کا مطلب ہے کہ ایک تو تمہیں جو علم ہے دوسرے اس سے محروم ہیں، اس لئے تمہاری ذمہ داری سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے، مدینہ میں یہود کو سب سے پہلے دعوت ایمان دی گئی، ورنہ ہجرت سے پہلے بہت سے لوگ قبول اسلام کرچکے تھے۔ اس لئے انہیں تنبیہ کی جارہی ہےکہ یہودیوں میں تم اولین کافر مت بنو۔ اگر ایسا کرو گے تو تمام یہودیوں کے کفر و جحود کا وبال تم پر پڑے گا۔
  2. 2 ”تھوڑی قیمت پر فروخت نہ کرو“ کا یہ مطلب نہیں کہ زیادہ معاوضہ مل جائے تو احکام الٰہی کا سودا کرلو۔ بلکہ مطلب یہ ہے کہ احکام الٰہی کے مقابلے میں دنیاوی مفادات کو اہمیت نہ دو۔ احکام الٰہی تو اتنے قیمتی ہیں کہ ساری دنیا کا مال ومتاع بھی ان کے مقابلے میں ہیچ اور ثمن قلیل ہے۔ آیت میں اصل مخاطب اگرچہ بنی اسرائیل ہیں، لیکن یہ حکم قیامت تک آنے والوں کے لئے ہے، جو بھی ابطال حق یا اثبات باطل یا کتمان علم کا ارتکاب اور احقاق حق سے محض طلب دنیا کے لئے، گریز کرے گا وہ اس وعید میں شامل ہوگا۔ (فتح القدیر)

2:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:41 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:41

Al-Mukhtasar

41- اور اس قرآن پر ایمان لاؤ جو میں نے محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر نازل کیا ہے۔ وہ تحریف سے پہلے والی اس اصل تورات کے موافق ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی توحید اور محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی نبوت کا ذکر ہے۔ ڈرو اس بات سے کہ سب سے پہلے تم ہی اس کا انکار کر بیٹھو اور جاہ و منصب اور سیادت کے معمولی فائدے کے لیے میری نازل کردہ آیات نہ بدلو اور میرے غضب اور میرے عذاب سے بچو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
7
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
7
نسخ مصحف (612 صفحات)
8
آیت 2:41 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:41 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:41 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 7 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 7 · نسخ مصحف (612 صفحات): 8.

آیت 2:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 2:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:41: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 48 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:41 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play