مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:63 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 63 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 70، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 10 پر ہے۔

وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَٰقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَٰكُم بِقُوَّةٖ وَٱذۡكُرُواْ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ

اور جب ہم نے تم سے وعده لیا اور تم پر طور پہاڑ ﻻکھڑا کردیا1 (اور کہا) جو ہم نے تمہیں دیا ہے، اسے مضبوطی سے تھام لو اور جو کچھ اس میں ہے اسے یاد کرو تاکہ تم بچ سکو

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 جب تورات کے احکام کے متعلق یہود نے از راہ شرارت کہا کہ ہم سے تو ان احکام پر عمل نہیں ہوسکے گا تو اللہ تعالیٰ نے طور پہاڑ کو سائبان کی طرح ان کے اوپر کردیا، جس سے ڈر کرانہوں نے عمل کرنے کا وعدہ کیا۔

2:63 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:63 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:63

Al-Mukhtasar

63- اور اے بنی اسرائیل! اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا کہ تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاؤ گے اور اس موقع پر عہد کی پاسداری نہ کرنے پر سزا سے ڈرانے اور تنبیہ کرنے کے لیے ہم نے طور پہاڑ تم پر بلند کیا۔ تمھیں حکم دیا کہ جو تورات ہم نے تم پر نازل کی ہے، اسے پوری سنجیدگی اور کوشش سے تھام لو۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی اورسستی نہ ہو۔ اس کے احکام کی حفاظت کرو اور ان میں غور و فکر کرو تاکہ تم یہ کام کر کے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچ جاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
10
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
10
نسخ مصحف (612 صفحات)
11
آیت 2:63 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:63 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:63 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 10 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 10 · نسخ مصحف (612 صفحات): 11.

آیت 2:63 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 2:63 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:63: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:63 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:63 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 70 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:63 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:63 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play