سورۃ البقرہ 2:71 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 71 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 78، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 11 پر ہے۔
قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٞ لَّا ذَلُولٞ تُثِيرُ ٱلۡأَرۡضَ وَلَا تَسۡقِي ٱلۡحَرۡثَ مُسَلَّمَةٞ لَّا شِيَةَ فِيهَاۚ قَالُواْ ٱلۡـَٰٔنَ جِئۡتَ بِٱلۡحَقِّۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُواْ يَفۡعَلُونَ
آپ نے فرمایا کہ اللہ کا فرمان ہے کہ وه گائے کام کرنے والی زمین میں ہل جوتنے والی اور کھیتوں کو پانی پلانے والی نہیں، وه تندرست اور بےداغ ہے۔ انہوں نے کہا، اب آپ نے حق واضح کردیا گو وه حکم برداری کے قریب نہ تھے، لیکن اسے مانا اور وه گائے ذبح کردی۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 انہیں حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ ایک گائے ذبح کرو۔ وہ کوئی سی بھی ایک گائے ذبح کردیتے تو حکم الٰہی پر عمل ہوجاتا، لیکن انہوں نے حکم الہیٰ پر سیدھے طریقے سے عمل کرنےکی بجائے، مین میخ نکالنا اور طرح طرح کے سوالات کرنے شروع کردیئے، جس پر اللہ تعالیٰ بھی ان پر سختی کرتا چلا گیا۔ اسی لئے دین میں تعمق اور سختی اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
2:71 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:71
Al-Mukhtasar
71- موسیٰ علیہ السلام نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس گائے کی صفت یہ ہے کہ اسے نہ تو کھیتی باڑی کے کام پر لگایا گیا ہو اور نہ کھیتی کو پانی دینے میں۔ وہ بے عیب ہو اور اس میں زرد رنگ کے علاوہ کسی دوسرے رنگ کی آمیزش یا نشان نہ ہو۔ تب انھوں نے کہا: اب آپ نے اس کے اوصاف تفصیل سے بیان کیے ہیں جن سے گائے کا صحیح تعین ہو سکے گا۔ اتنے بحث مباحثے اور بے جا سوالات کے بعد انھوں نے گائے ذبح کی اگرچہ لگتا تھا کہ وہ ذبح نہیں کریں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 11
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 11
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 12
آیت 2:71 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:71 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:71 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 11 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 11 · نسخ مصحف (612 صفحات): 12.
آیت 2:71 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 2:71 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:71: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:71 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:71 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 78 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:71 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:71 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔