سورۃ البقرہ 2:72 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 79، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 11 پر ہے۔
وَإِذۡ قَتَلۡتُمۡ نَفۡسٗا فَٱدَّٰرَٰءۡتُمۡ فِيهَاۖ وَٱللَّهُ مُخۡرِجٞ مَّا كُنتُمۡ تَكۡتُمُونَ
جب تم نے ایک شخص کو قتل کر ڈاﻻ، پھر اس میں اختلاف کرنے لگے اور تمہاری پوشیدگی کو اللہ تعالیٰ ﻇاہر کرنے واﻻ تھا۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ قتل کا وہی واقعہ ہے جس کی بنا پر بنی اسرائیل کو گائے ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس قتل کا راز فاش کردیا، دراں حالیکہ وہ قتل رات کی تاریکی میں لوگوں سے چھپ کرکیا گیا تھا۔ مطلب یہ ہوا کہ نیکی یا بدی تم کتنی بھی چھپ کر کرو، اللہ کے علم میں ہے اور اللہ تعالیٰ اسے لوگوں پر ظاہر کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس لئے خلوت ہو یا جلوت ہر وقت اور ہر جگہ اچھے کام ہی کیا کرو تاکہ اگر وہ کسی وقت ظاہر ہوجائیں اور لوگوں کے علم میں بھی آجائیں تو شرمندگی نہ ہو، بلکہ اس کے احترام ووقار میں اضافہ ہی ہو اور بدی کتنی بھی چھپ کر کیوں نہ کی جائے، اس کے فاش ہونے کا امکان ہے جس سے انسان کی بدنامی اور ذلت ورسوائی ہوتی ہے۔
2:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:72
Al-Mukhtasar
72- اور اس وقت کو یاد کرو جب تم نے اپنے ہی ایک آدمی کو قتل کیا اور پھر ہر ایک اپنے آپ سے قتل کا الزام دور کرنے اور دوسرے کو ذمہ دار قرار دینے لگا حتی کہ تمھارے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا جبکہ جس بے گناہ کا قتل تم چھپاتے تھے، اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کرنے والا تھا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 11
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 11
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 12
آیت 2:72 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:72 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:72 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 11 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 11 · نسخ مصحف (612 صفحات): 12.
آیت 2:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 2:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:72: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 79 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:72 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔