سورۃ البقرہ 2:76 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 76 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 83، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 11 پر ہے۔
وَإِذَا لَقُواْ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ قَالُوٓاْ ءَامَنَّا وَإِذَا خَلَا بَعۡضُهُمۡ إِلَىٰ بَعۡضٖ قَالُوٓاْ أَتُحَدِّثُونَهُم بِمَا فَتَحَ ٱللَّهُ عَلَيۡكُمۡ لِيُحَآجُّوكُم بِهِۦ عِندَ رَبِّكُمۡۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ
جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو اپنی ایمانداری ﻇاہر کرتے ہیں1 اور جب آپس میں ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو کیوں وه باتیں پہنچاتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہیں سکھائی ہیں، کیا جانتے نہیں کہ یہ تو اللہ تعالیٰ کے پاس تم پر ان کی حجت ہوجائے گی
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ بعض یہودیوں کے منافقانہ کردار کی نقاب کشائی ہو رہی ہے کہ وہ مسلمانوں میں تو اپنے ایمان کا اظہار کرتے، لیکن جب آپس میں ملتے تو ایک دوسرے کو اس بات پر ملامت کرتے کہ تم مسلمانوں کو اپنی کتاب کی ایسی باتیں کیوں بتاتے ہو جس سے رسول عربی کی صداقت واضح ہوتی ہے۔ اس طرح تم خود ہی ایک ایسی حجت ان کے ہاتھ میں دے رہے ہو جو وہ تمہارے خلاف بارگاہ الٰہی میں پیش کریں گے۔
2:76 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:76
Al-Mukhtasar
76- یہودیوں کے تضادات اور مکر و فریب کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ ان کے بعض افراد جب مسلمانوں سے ملتے تو ان کے سامنے محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی صداقت اور آپ کی نبوت و رسالت کی صحت کا اعتراف کرتے۔ اور آپ کے حق میں تورات بھی یہی گواہی دیتی تھی۔ لیکن جب یہودی ایک دوسرے کے ساتھ اپنی مجلسوں میں ملتے تو ایسے اعترافات پر ایک دوسرے کو ملامت کرتے کہ کہیں مسلمان نبی کریم صلى اللہ عليہ وسلم کی صداقت کے متعلق ان کے ان اعترافات کو ان کے خلاف حجت نہ بنا لیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 11
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 11
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 12
آیت 2:76 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:76 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:76 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 11 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 11 · نسخ مصحف (612 صفحات): 12.
آیت 2:76 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 2:76 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:76: حروف کی تعداد 103، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:76 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:76 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 83 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:76 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:76 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔