مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:86 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 86 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 93، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 13 پر ہے۔

أُوْلَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ ٱشۡتَرَوُاْ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا بِٱلۡأٓخِرَةِۖ فَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ ٱلۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنصَرُونَ

یہ وه لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہوں گے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ شریعت کے کسی حکم کے مان لینے اور کسی کو نظرانداز کردینے کی سزا بیان کی جارہی ہے۔ اس کی سزا دنیا میں عزت وسرفرازی کی جگہ (جو مکمل شریعت پر عمل کرنے کا نتیجہ ہے) ذلت ورسوائی اور آخرت میں ابدی نعمتوں کے بجائے سخت عذاب ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے ہاں وہ اطاعت مقبول ہے جو مکمل ہو، بعض بعض باتوں کا مان لینا، یا ان پر عمل کرلینا اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ یہ آیت ہم مسلمانوں کو بھی دعوت غوروفکر دے رہی ہے کہ کہیں مسلمانوں کی ذلت ورسوائی کی وجہ بھی مسلمانوں کا وہی کردار تو نہیں جو مذکورہ آیات میں یہودیوں کا بیان کیا گیا ہے؟

2:86 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:86 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:86

Al-Mukhtasar

86- یہی لوگ ہیں جنھوں نے آخرت کے بدلے میں دنیاوی زندگی کا سودا کیا اور انھوں نے یہ کام فانی دنیا کو باقی رہنے والی زندگی پر ترجیح دیتے ہوئے کیا، لہٰذا ان سے آخرت میں عذاب ہلکا ہوگا نہ اس روز ان کا کوئی مددگار ہوگا جو ان کی نصرت و مدد کر سکے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
13
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
13
نسخ مصحف (612 صفحات)
14
آیت 2:86 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:86 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:86 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 13 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 13 · نسخ مصحف (612 صفحات): 14.

آیت 2:86 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 2:86 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:86: حروف کی تعداد 63، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:86 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:86 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 93 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:86 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:86 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play