مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:85 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 85 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 92، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 13 پر ہے۔

ثُمَّ أَنتُمۡ هَٰٓؤُلَآءِ تَقۡتُلُونَ أَنفُسَكُمۡ وَتُخۡرِجُونَ فَرِيقٗا مِّنكُم مِّن دِيَٰرِهِمۡ تَظَٰهَرُونَ عَلَيۡهِم بِٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِ وَإِن يَأۡتُوكُمۡ أُسَٰرَىٰ تُفَٰدُوهُمۡ وَهُوَ مُحَرَّمٌ عَلَيۡكُمۡ إِخۡرَاجُهُمۡۚ أَفَتُؤۡمِنُونَ بِبَعۡضِ ٱلۡكِتَٰبِ وَتَكۡفُرُونَ بِبَعۡضٖۚ فَمَا جَزَآءُ مَن يَفۡعَلُ ذَٰلِكَ مِنكُمۡ إِلَّا خِزۡيٞ فِي ٱلۡحَيَوٰةِ ٱلدُّنۡيَاۖ وَيَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يُرَدُّونَ إِلَىٰٓ أَشَدِّ ٱلۡعَذَابِۗ وَمَا ٱللَّهُ بِغَٰفِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُونَ

لیکن پھر بھی تم نے آپس میں قتل کیا اورآپس کے ایک فرقے کو جلا وطن بھی کیا اور گناه اور زیادتی کے کاموں میں ان کے خلاف دوسرے کی طرفداری کی، ہاں جب وه قیدی ہو کر تمہارے پاس آئے تو تم نے ان کے فدیے دیئے، لیکن ان کا نکالنا جو تم پر حرام تھا (اس کا کچھ خیال نہ کیا) کیا بعض احکام پر ایمان رکھتے ہو اور بعض کے ساتھ کفر کرتے ہو؟1 تم میں سے جو بھی ایسا کرے، اس کی سزا اس کے سوا کیا ہو کہ دنیا میں رسوائی اور قیامت کے دن سخت عذاب کی مار، اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بےخبر نہیں

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے زمانے میں انصار (جو اسلام سے قبل مشرک تھے) کے دو قبیلے تھے اوس اور خزرج، ان کی آپس میں آئے دن جنگ رہتی تھی۔ اسی طرح یہود مدینہ کے تین قبیلے تھے، بنو قینقاع، بنونضیر اور بنوقریظہ۔ یہ بھی آپس میں لڑتے رہتے تھے۔ بنو قریظہ اوس کے حلیف (ساتھی) اور بنوقینقاع اور بنونضیر، خزرج کے حلیف تھے۔ جنگ میں یہ اپنے اپنے حلیفوں (ساتھیوں) کی مدد کرتے اور اپنے ہی ہم مذہب یہودیوں کو قتل کرتے، ان کے گھروں کولوٹتے، اور انہیں جلا وطن کردیتے۔ دراں حالیکہ تورات کے مطابق ایسا کرنا ان کے لئے حرام تھا۔ لیکن پھر ان ہی یہودیوں کو جب وہ مغلوب ہونے کی وجہ سے قیدی بن جاتے تو فدیہ دے کر چھڑاتے اور کہتے کہ ہمیں تورات میں یہی حکم دیا گیا ہے۔ ان آیات میں یہودیوں کے اسی کردار کو بیان کیا گیا ہے کہ انہوں نے شریعت کو موم کی ناک بنالیا تھا، بعض چیزوں پر ایمان لاتے اور بعض کو ترک کردیتے، کسی حکم پر عمل کرلیتے اور کسی وقت شریعت کے حکم کوکوئی اہمیت ہی نہ دیتے۔ قتل، اخراج اور ایک دوسرے کے خلاف مددکرنا، ان کی شریعت میں بھی حرام تھا، ان امور کا تو انہوں نے بےمحابا ارتکاب کیا اور فدیہ دے کر چھڑا لینے کا جو حکم تھا، اس پر عمل کرلیا۔ حالانکہ اگر پہلے تین امور کا وہ لحاظ رکھتے تو فدیہ دے کر چھڑانے کی نوبت ہی نہ آتی۔

2:85 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:85 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:85

Al-Mukhtasar

85- پھر تم اس عہد کی خلاف ورزی کرتے ہو۔ تم ایک دوسرے کو قتل بھی کرتے ہو۔ تم اپنے میں سے ایک گروہ کو دشمنوں سے مدد لے کر ظلم و زیادتی کرتے ہوئے انھیں ان کے گھروں سے بھی نکالتے ہو، پھر جب وہ دشمن کے ہاتھوں قیدی بن کر تمھارے پاس آتے ہیں تو تم انھیں قید سے چھڑانے کے لیے فدیہ دینے کی کوشش کرتے ہو، حالانکہ انھیں ان کے گھروں سے نکالنا ہی تم پر حرام تھا۔ تمھارا ایمان کیسا ہے کہ تورات کے بعض احکام پر ایمان لاتے ہو، جیسے قیدیوں کو فدیہ دے کر آزاد کروانا اور بعض احکام کا انکار کرتے ہو، جیسے خون کی حفاظت کرنا اور ایک دوسرے کو گھروں سے نہ نکالنا؟! تم میں سے جو بھی یہ کرتا ہے، اس کے لیے دنیا کی زندگی میں رسوائی اور ذلت ہی ہے اور آخرت میں اسے سخت عذاب دیا جائے گا۔ تم جو کچھ کرتے ہو، اللہ تعالیٰ اس سے بے خبر نہیں بلکہ اسے سب پتہ ہے اور وہ تمھیں ضرور اس کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
49
مدینہ مصحف (604 صفحات)
13
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
13
نسخ مصحف (612 صفحات)
14
آیت 2:85 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:85 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:85 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 13 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 13 · نسخ مصحف (612 صفحات): 14.

آیت 2:85 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 49.

آیت 2:85 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:85: حروف کی تعداد 223، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:85 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:85 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 92 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:85 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:85 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play