مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:91 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 91 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 98، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 14 پر ہے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُمۡ ءَامِنُواْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُواْ نُؤۡمِنُ بِمَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا وَيَكۡفُرُونَ بِمَا وَرَآءَهُۥ وَهُوَ ٱلۡحَقُّ مُصَدِّقٗا لِّمَا مَعَهُمۡۗ قُلۡ فَلِمَ تَقۡتُلُونَ أَنۢبِيَآءَ ٱللَّهِ مِن قَبۡلُ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی کتاب پر ایمان ﻻؤ تو کہہ دیتے ہیں کہ جو ہم پر اتاری گئی اس پر ہمارا ایمان ہے1 ۔ حاﻻنکہ اس کے بعد والی کے ساتھ جو ان کی کتاب کی تصدیق کرنے والی ہے، کفر کرتے ہیں، اچھا ان سے یہ تو دریافت کریں کہ اگر تمہارا ایمان پہلی کتابوں پر ہے تو پھر تم نے اگلے انبیا کو کیوں قتل کیا؟2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی تورات پر ہم ایمان رکھتے ہیں۔ یعنی اس کے بعد ہمیں قرآن پر ایمان لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
  2. 2 یعنی تمہارا تورات پر دعویٰ ایمان بھی صحیح نہیں ہے۔ اگر تورات پر تمہارا ایمان ہوتا تو انبیا (عليهم السلام)کو تم قتل نہ کرتے، اس سے معلوم ہوا کہ اب بھی تمہارا انکار محض حسد اور عناد پر مبنی ہے۔

2:91 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:91 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:91

Al-Mukhtasar

91- جب ان یہودیوں سے کہا جاتا ہے کہ اس حق اور ہدایت پر ایمان لاؤ جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اتاری ہے، تو کہتے ہیں کہ ہم تو اپنے انبیاء پر نازل کردہ وحی پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کے سوا جو محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم پر اتارا گیا ہے، اس کا انکار کرتے ہیں، حالانکہ یہ قرآن حق ہے اور اس کے موافق ہے جو اللہ کا کلام ان کے پاس ہے، اور اگر وہ اپنی طرف نازل کیے ہوئے کلامِ الٰہی پرصحیح معنوں میں ایمان لائے ہوتے تو قرآن پر بھی ضرور ایمان لاتے۔ اے نبی! ان سے جواب میں کہیں: اگر تم واقعی ایمان رکھتے ہو تو پھر پہلے انبیاء کو تم قتل کیوں کرتے رہے جو تمھارے پاس حق لائے تھے؟

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
14
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
14
نسخ مصحف (612 صفحات)
15
آیت 2:91 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:91 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:91 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 14 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 14 · نسخ مصحف (612 صفحات): 15.

آیت 2:91 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 2:91 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:91: حروف کی تعداد 120، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:91 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:91 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 98 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:91 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:91 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play