مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:90 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 90 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 97، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 14 پر ہے۔

بِئۡسَمَا ٱشۡتَرَوۡاْ بِهِۦٓ أَنفُسَهُمۡ أَن يَكۡفُرُواْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بَغۡيًا أَن يُنَزِّلَ ٱللَّهُ مِن فَضۡلِهِۦ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنۡ عِبَادِهِۦۖ فَبَآءُو بِغَضَبٍ عَلَىٰ غَضَبٖۚ وَلِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٞ مُّهِينٞ

بہت بری ہے وه چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈاﻻ، وه ان کا کفر کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شده چیز کے ساتھ محض اس بات1 سے جل کر کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل اپنے جس بنده پر چاہا نازل فرمایا، اس کے باعث یہ لوگ غضب2 پر غضب کے مستحق ہوگئے اور ان کافروں کے لئے رسوا کرنے واﻻ عذاب ہے

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس بات کی معرفت کے بعد بھی، کہ حضرت محمد رسول (صلى الله عليه وسلم) ، وہی آخری پیغمبر ہیں، جن کے اوصاف تورات وانجیل میں مذکور ہیں اور جن کی وجہ سے ہی اہل کتاب ان کے ایک (نجات دہندہ) کے طور پر منتظر بھی تھے، لیکن ان پر محض اس جلن اور حسد کی وجہ سے ایمان نہیں لائے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) ہماری نسل میں سے کیوں نہ ہوئے، جیسا کہ ہمارا گمان تھا، یعنی ان کا انکار دلائل پر نہیں، نسلی منافرت اور حسد وعناد پر مبنی تھا۔
  2. 2 غضب پر غضب کا مطلب ہے بہت زیادہ غضب۔ کیوں کہ بار بار وہ غضب والے کام کرتے رہے، جیسا کہ تفصیل گزری، اور اب محض حسد کی وجہ سے قرآن اور حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کا انکار کیا۔

2:90 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:90 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:90

Al-Mukhtasar

90- بہت بری چیز ہے جس کے بدلے میں انھوں نے اللہ اور اس کے رسولوں پر ایمان لانے کا سودا کیا۔ انھوں نے اللہ تعالیٰ کے نازل کیے ہوئے کلام کا انکار اور اس کے رسولوں کی تکذیب محض ظلم اور اس حسد کی وجہ سے کی کہ نبوت اور قرآن، محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر کیوں اتارے گئے! چنانچہ وہ محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے ساتھ کفر کرنے اور اس سے پہلے تورات میں تحریف اور رد و بدل کرنے کی وجہ سے اللہ کے دہرے غضب کےمستحق ٹھہرے۔ محمد صلى اللہ عليہ وسلم کی نبوت کا انکار کرنے والوں کے لیے قیامت کے دن رسوا کرنے والا عذاب ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
14
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
14
نسخ مصحف (612 صفحات)
15
آیت 2:90 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:90 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:90 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 14 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 14 · نسخ مصحف (612 صفحات): 15.

آیت 2:90 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 2:90 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:90: حروف کی تعداد 105، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:90 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:90 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 97 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:90 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:90 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play