مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:95 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 95 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 102، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 15 پر ہے۔

وَلَن يَتَمَنَّوۡهُ أَبَدَۢا بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيهِمۡۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِٱلظَّٰلِمِينَ

لیکن اپنی کرتوتوں کو دیکھتے ہوئے کبھی بھی موت نہیں مانگیں گے1 اللہ تعالیٰ ﻇالموں کو خوب جانتا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) نے اس کی تفسیر دعوت مباہلہ سے کی ہے، یعنی یہودیوں کو کہا گیا کہ اگر تم نبوت محمدیہ کے انکار اور اللہ سے محبوبیت کے دعوے میں سچے ہو تو مباہلہ کرلو، یعنی اللہ کی بارگاہ میں مسلمان اور یہودی دونوں مل کر یہ عرض کریں کہ یا اللہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہے، اسے موت سے ہمکنار کردے، یہی دعوت انہیں سورت جمعہ میں بھی دی گئی ہے۔ نجر ان کے عیسائیوں کو دعوت مباہلہ دی گئی تھی، جیسا کہ آل عمران میں ہے۔ لیکن چونکہ یہودی بھی، عیسائیوں کی طرح، جھوٹے تھے، اس لئے عیسائیوں ہی کی طرح یہودیوں کے بارے میں بھی اللہ تعالیٰ نے فرمایا، کہ یہ ہرگز موت کی آرزو (یعنی مباہلہ) نہیں کریں گے۔ حافظ ابن کثیر نے اسی تفسیر کو ترجیح دی ہے۔ (تفسیر ابن کثیر)

2:95 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:95 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:95

Al-Mukhtasar

95- وہ مرنے کی تمنا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر، اس کے رسولوں کی تکذیب اور اس کی کتابوں کی تحریف جیسے سیاہ کرتوت ان کی آنکھوں کے سامنے ہیں۔ اللہ تو تمام ظالموں کو جانتا ہے، خواہ ان کا تعلق یہود سے ہو یا کسی اور مذہب سے، وہ بہت جلد ہر ایک کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
15
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
15
نسخ مصحف (612 صفحات)
16
آیت 2:95 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:95 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:95 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 15 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 15 · نسخ مصحف (612 صفحات): 16.

آیت 2:95 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 2:95 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:95: حروف کی تعداد 43، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:95 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:95 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 102 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:95 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:95 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play