سورۃ البقرہ 2:96 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 96 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 103، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 15 پر ہے۔
وَلَتَجِدَنَّهُمۡ أَحۡرَصَ ٱلنَّاسِ عَلَىٰ حَيَوٰةٖ وَمِنَ ٱلَّذِينَ أَشۡرَكُواْۚ يَوَدُّ أَحَدُهُمۡ لَوۡ يُعَمَّرُ أَلۡفَ سَنَةٖ وَمَا هُوَ بِمُزَحۡزِحِهِۦ مِنَ ٱلۡعَذَابِ أَن يُعَمَّرَۗ وَٱللَّهُ بَصِيرُۢ بِمَا يَعۡمَلُونَ
بلکہ سب سے زیاده دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی! آپ انہیں کو پائیں گے۔ یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیاده ہیں1 ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے، گویا یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا، اللہ تعالیٰ ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے
مترجم کے حواشی (1)
- 1 موت کی آرزو تو کجا، یہ تو دنیوی زندگی کے تمام لوگوں حتیٰ کہ مشرکین سے بھی زیادہ حریص ہیں، لیکن عمر کی یہ درازی انہیں عذاب الٰہی سے بچا نہیں سکے گی۔ ان آیات سے معلوم ہوا کہ یہودی اپنے ان دعوؤں میں یکسر جھوٹے تھے کہ وہ اللہ کے محبوب اور چہیتے ہیں، یا جنت کے مستحق صرف وہی ہیں اور دوسرے جہنمی، کیوں کہ فی الواقع اگر ایسا ہوتا، یا کم از کم انہیں اپنے دعوؤں کی صداقت پر پورا یقین ہوتا، تو یقیناً وہ مباہلہ کرنے پر آمادہ ہوجاتے، تاکہ ان کی سچائی واضح اور مسلمانوں کی غلطی آشکارا ہوجاتی۔ مباہلے سے پہلے یہودیوں کا اعراض اور گریز اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ گو وہ زبان سے اپنے بارے میں خوش کن باتیں کرلیتے تھے، لیکن ان کے دل اصل حقیقت سے آگاہ تھے اور جانتے تھے کہ اللہ کی بارگاہ میں جانے کے بعد ان کا حشر وہی ہوگا جو اللہ نے اپنے نافرمانوں کے لئے طے کر رکھا ہے۔
2:96 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:96
Al-Mukhtasar
96- اے نبی! آپ یہود کو اہلِ کتاب ہونے کے باوجود سب لوگوں سے حتی کہ مشرکین سے بھی زیادہ اس دنیا کے حریص پائیں گے جو کہ حقیر اور ذلیل ہے، حالانکہ مشرکین کا دوبارہ اٹھائے جانے اور آخرت کے حساب پر ایمان ہی نہیں جبکہ ان کا تو دوبارہ اٹھائے جانے اور آخرت کے حساب پر ایمان بھی ہے۔ ان میں سے ہر یہودی یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر ہزار سال تک پہنچ جائے۔ اس کی یہ لمبی عمر خواہ جتنی بھی ہو جائے اسے اللہ کے عذاب سے دور نہیں کر سکے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی بداعمالیاں دیکھ رہا ہے۔ ان کی کوئی بدعملی اس سے پوشیدہ نہیں۔ وہ انھیں ان کے برے اعمال کا بدلہ ضرور دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 25
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 15
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 15
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 16
آیت 2:96 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:96 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:96 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 15 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 15 · نسخ مصحف (612 صفحات): 16.
آیت 2:96 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 25.
آیت 2:96 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:96: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:96 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:96 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 103 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:96 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:96 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔