سورۃ البقرہ 2:97 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 97 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 104، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 15 پر ہے۔
قُلۡ مَن كَانَ عَدُوّٗا لِّـجِبۡرِيلَ فَإِنَّهُۥ نَزَّلَهُۥ عَلَىٰ قَلۡبِكَ بِإِذۡنِ ٱللَّهِ مُصَدِّقٗا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَهُدٗى وَبُشۡرَىٰ لِلۡمُؤۡمِنِينَ
(اے نبی!) آپ کہہ دیجیئے : جو شخص جبریل کا دشمن ہے، تو بے شک اس نے اس (قرآن) کو آپ کے دل پر اللہ کے حکم سے اتارا ہے، جو اپنے سے پہلے کی کتاب کی تصدیق کرنے واﻻ اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے واﻻ ہے1 (تو اللہ بھی اس کا دشمن ہے)۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 احادیث میں ہے کہ چند یہودی علما نبی (صلى الله عليه وسلم) کے پاس آئے اور کہا کہ اگر آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان کا صحیح جواب دے دیا تو ہم ایمان لے آئیں گے، کیوں کہ نبی کے علاوہ کوئی ان کا جواب نہیں دے سکتا۔ جب آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ان کے سوالات کا صحیح جواب دے دیا تو انہوں نے کہا کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) پر وحی کون لاتا ہے؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : جبریل۔ یہود کہنے لگے : جبریل تو ہمارا دشمن ہے، وہی تو حرب وقتال اور عذاب لے کر اترتا رہا ہے۔ اور اسی بہانے سے آپ (صلى الله عليه وسلم) کی نبوت ماننے سے انکار کردیا (ابن کثیر وفتح القدیر)
2:97 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:97
Al-Mukhtasar
97- اے نبی( صلى اللہ عليہ وسلم )! جن یہودیوں نے کہا: فرشتوں میں سے جبریل ہمارا دشمن ہے، آپ ان سے کہیں: جو کوئی جبریل سے عداوت رکھنے والا ہے، حالانکہ اس نے اللہ کے حکم سے میرے دل پر قرآن اتارا جو سابقہ الٰہی کتابوں تورات و انجیل وغیرہ کی تصدیق کرنے والا ہے اور جو خیر کی راہ نمائی کرنے والا اور اہلِ ایمان کو ان نعمتوں کی بشارت دینے والا ہے جو اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے تیار کر رکھی ہیں۔ تو اب جو شخص اتنی اعلیٰ خوبی کے مالک اور اتنے عظیم کام کو سرانجام دینے والے سے دشمنی رکھے تو ایسا شخص گمراہوں میں سے ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 15
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 15
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 16
آیت 2:97 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:97 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:97 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 15 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 15 · نسخ مصحف (612 صفحات): 16.
آیت 2:97 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 2:97 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:97: حروف کی تعداد 73، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:97 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:97 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 104 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:97 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:97 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔