مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ الفلق قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 113 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 5 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 604 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ

    آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔
  2. مِن شَرِّ مَا خَلَقَ

    ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ عام ہے، اس میں شیطان اور اس کی ذریت، جہنم اور ہر اس چیز سےپناہ ہے جس سے انسان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  3. وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ

    اور اندھیری رات کی تاریکی کے شر سے جب اس کا اندھیرا پھیل جائے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 رات کے اندھیرے میں ہی خطرناک درندے اپنی کچھاروں سے اور موذی جانور اپنے بلوں سے اور اسی طرح جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم ارادوںکو عملی جامہ پہنانے کے لئے نکلتے ہیں۔ ان الفاظ کے ذریعے سے ان تمام سے پناہ طلب کی گئی ہے۔ غَاسِقٍ، رات، وَقَبَ داخل ہو جائے، چھا جائے۔
  4. وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِي ٱلۡعُقَدِ

    اور گره (لگا کر ان) میں پھونکنے والیوں کے شر سے (بھی).1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 نَفَّاثَاتٌ، مونث کا صیغہ ہے، جو النُّفُوسُ (موصوف محذوف) کی صفت ہے مِنْ شَرِّ النُّفُوسِ النَّفَّاثَاتِ یعنی گرہوں میں پھونکنے والے نفسوں کی برائی سے پناہ۔ اس سے مراد جادو کا کالا عمل کرنے والے مرد اور عورت دونوں ہیں۔ یعنی اس میں جادوگروں کی شرارت سے پناہ مانگی گئی ہے۔ جادوگر، پڑھ پڑھ کر پھونک مارتے اور گرہ لگاتے جاتے ہیں۔ عام طور پر جس پر جادو کرنا ہوتا ہے اس کے بال یا کوئی چیز حاصل کرکے اس پر یہ عمل کیا جاتا ہے۔
  5. وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

    اور حسد کرنے والے کی برائی سے بھی جب وه حسد کرے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے۔ کیوں کہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔
0/5
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفلق 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ الفلق

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
604
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
610
نسخ مصحف (612 صفحات)
611

سورۃ الفلق کے بارے میں سوالات

سورۃ الفلق میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفلق: آیات کی تعداد 5۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 113 پر ہے۔

سورۃ الفلق کس پارے میں ہے؟

سورۃ الفلق: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ الفلق مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفلق مکی ہے۔

سورۃ الفلق کس صفحے پر ہے؟

سورۃ الفلق مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 604۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 610۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 611۔

سورۃ الفلق میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ الفلق: الفاظ کی تعداد 23، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ الفلق میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ الفلق: حروف کی تعداد 71، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ الفلق قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ الفلق قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,226 سے آیت نمبر 6,230 تک ہے۔

کیا سورۃ الفلق میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الفلق پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ الفلق سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ الفلق کی تمام 5 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفلق کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 5 آیات اور 23 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ الفلق سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play