مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ الناس قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 114 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 6 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 604 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ

    آپ کہہ دیجئے! کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناه میں آتا ہوں.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 رَبٌّ ( پروردگار ) کا مطلب ہے جو ابتدا سے ہی، جب کہ انسان ابھی ماں کے پیش میں ہی ہوتا ہے، اس کی تدبیر واصلاح کرتا ہے، حتیٰ کہ وہ بالغ عاقل ہو جاتا ہے۔ پھر وہ یہ تدبیر چند مخصوص افراد کے لئے نہیں، بلکہ، تمام انسانوں کے لئے کرتا ہے اور تمام انسانوں کے لئے ہی نہیں، بلکہ اپنی تمام مخلوقات کے لئے کرتا ہے، یہاں صرف انسانوں کا ذکر انسان کے اس شرف وفضل کے اظہار کے لئے ہے جو تمام مخلوقات پر اس کو حاصل ہے۔
  2. مَلِكِ ٱلنَّاسِ

    لوگوں کے مالک کی1 (اور).

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 جوذات، تمام انسانوں کی پرورش اور نگہداشت کرنے والی ہے، وہی اس لائق ہے کہ کائنات کی حکمرانی اور بادشاہی بھی اس کے پاس ہو۔
  3. إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ

    لوگوں کے معبود کی (پناه میں).1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اور جو تمام کائنات کا پروردگار ہو، پوری کائنات پر اسی کی بادشاہی ہو، وہی ذات اس بات کی مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور وہی تمام لوگوں کا معبود ہو۔ چنانچہ میں اسی عظیم وبرتر ہستی کی پناہ حاصل کرتا ہوں۔
  4. مِن شَرِّ ٱلۡوَسۡوَاسِ ٱلۡخَنَّاسِ

    وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 الْوَسْوَاسُ، بعض کے نزدیک اسم فاعل الْمُوَسْوِسُ کے معنی میں ہے اوربعض کےنزدیک یہ ذِي الْوَسْوَاسِ ہے۔ وسوسہ، مخفی آواز کو کہتے ہیں۔ شیطان بھی نہایت غیر محسوس طریقوں سے انسان کے دل میں بری باتیں ڈال دیتا ہے، اسی کو وسوسہ کہا جاتا ہے۔ الْخَنَّاسِ، ( کھسک جانے والایہ ) شیطان کی صفت ہے۔ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو یہ کھسک جاتا ہے اور اللہ کی یاد سے غفلت برتی جائے تو دل پر چھا جاتا ہے۔
  5. ٱلَّذِي يُوَسۡوِسُ فِي صُدُورِ ٱلنَّاسِ

    جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.

  6. مِنَ ٱلۡجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ

    (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ وسوسہ ڈالنے والوں کی دو قسمیں ہیں۔ شیاطین الجن کو تو اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو گمراہ کرنے کی قدرت دی ہے۔ علاوہ ازیں ہر انسان کے ساتھ ایک شیطان اس کا ساتھی ہوتا ہے جو اس کو گمراہ کرتا رہتا ہے۔ چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جب نبی (صلى الله عليه وسلم) نے یہ بات فرمائی تو صحابہ (رضي الله عنهم) نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! کیا وہ آپ کے ساتھ بھی ہے؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا، ہاں ! میرے ساتھ بھی ہے، لیکن اللہ نے اس پر میری مدد فرمائی ہے، اور وہ میرا مطیع ہو گیا ہے۔ مجھے خیر کے علاوہ کسی بات کا حکم نہیں دیتا۔ ( صحيح مسلم، كتاب صفة القيامة، باب تحريش الشيطان وبعثه سراياه لفتنة الناس) اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) اعتکاف فرما تھے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی زوجہ مطہرہ حضرت صفیہ (رضی الله عنها) آپ (صلى الله عليه وسلم) سے ملنےکے لئے آئیں۔ رات کا وقت تھا، آپ (صلى الله عليه وسلم) انہیں چھوڑنے کےلئے ان کے ساتھ گئے۔ راستے میں دو انصاری صحابی وہاں سے گزرے، تو آپ (صلى الله عليه وسلم) نے انہیں بلاکر فرمایا کہ یہ میری اہلیہ، صفیہ بنت حیی، ہیں۔ انہوں نے عرض کیا، یارسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) آپ کی بابت ہمیں کیا بدگمانی ہو سکتی تھی؟ آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا یہ تو ٹھیک ہے، لیکن شیطان انسان کی رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے۔ مجھے خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں وہ تمہارے دلوں میں کچھ شبہ نہ ڈال دے۔ ( صحيح بخاري، كتاب الأحكام، والشهادة، تكون عند الحاكم في ولاية القضاء) ۔ دوسرے شیطان، انسانوں میں سےہوتے ہیں جو ناصح، مشفق کے روپ میں انسانوں کو گمراہی کی ترغیب دیتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ شیطان جن کو گمراہ کرتا ہے یہ ان کی دو قسمیں ہیں، یعنی شیطان انسانوں کو بھی گمراہ کرتا ہے اور جنات کو بھی۔ صرف انسانون کا ذکر تغلیب کے طور پر ہے، ورنہ جنات بھی شیطان کے وسوسوں سے گمراہ ہونے والوں میں شامل ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ جنوں پر بھی قرآن میں رجال کا لفظ بولا گیا ہے۔ (سورۃ الجن: 6) اس لئے وہ بھی ناس کا مصداق ہیں ۔
0/6
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الناس 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ الناس

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
604
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
610
نسخ مصحف (612 صفحات)
611

سورۃ الناس کے بارے میں سوالات

سورۃ الناس میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الناس: آیات کی تعداد 6۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 114 پر ہے۔

سورۃ الناس کس پارے میں ہے؟

سورۃ الناس: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ الناس مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الناس مکی ہے۔

سورۃ الناس کس صفحے پر ہے؟

سورۃ الناس مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 604۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 610۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 611۔

سورۃ الناس میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ الناس: الفاظ کی تعداد 20، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ الناس میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ الناس: حروف کی تعداد 80، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ الناس قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ الناس قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,231 سے آیت نمبر 6,236 تک ہے۔

کیا سورۃ الناس میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الناس پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ الناس سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ الناس کی تمام 6 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الناس کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 6 آیات اور 20 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ الناس سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play