مواد پر جائیں

سورۃ الفتح 48:10

یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 10 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4593، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 512 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ ٱللَّهَ يَدُ ٱللَّهِ فَوۡقَ أَيۡدِيهِمۡۚ فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَىٰ نَفۡسِهِۦۖ وَمَنۡ أَوۡفَىٰ بِمَا عَٰهَدَ عَلَيۡهُ ٱللَّهَ فَسَيُؤۡتِيهِ أَجۡرًا عَظِيمٗا

جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وه یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں1 ، ان کے ہاتھوں پر اللہ کا ہاتھ ہے2، تو جو شخص عہد شکنی کرے وه اپنے نفس پر ہی عہد شکنی کرتا ہے3 اور جو شخص اس اقرار کو پورا کرے جو اس نے اللہ کے ساتھ کیا ہے4 تو اسے عنقریب اللہ بہت بڑا اجر دے گا.

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی یہ بیعت دراصل اللہ ہی کی ہے، کیونکہ اسی نے جہاد کا حکم دیا اور اس پر اجر بھی وہی عطا فرمائے گا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا کہ یہ اپنے نفسوں اور مالوں کا جنت کے بدلے اللہ کے ساتھ سودا ہے (التوبۃ: 111) یہ اسی طرح ہے جیسے «مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ» (النساء:80)۔
  2. 2 آیت سے وہی بیعت رضوان مراد ہےجو نبی(صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عثمان (رضي الله عنه) کی خبر شہادت سن کر ان کا انتقام لینے کے حدیبیہ میں موجود 14 یا 15 سو مسلمانوں سے لی تھی۔
  3. 3 نَكْثٌ (عہد شکنی) سے مراد یہاں بیعت کا توڑ دینا یعنی عہد کے مطابق لڑائی میں حصہ نہ لینا ہے۔ یعنی جو شخص ایسا کرے گا تو اس کا وبال اسی پر پڑے گا۔
  4. 4 کہ وہ اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کی مدد کرے گا، ان کے ساتھ ہو کر لڑے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو فتح وغلبہ عطا فرما دے۔

48:10 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفتح
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفتح 48:10 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 48:10

Al-Mukhtasar

10- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! بلاشبہ جو لوگ آپ سے بیعت رضوان کرتے ہیں، اس بات پر کہ وہ مکہ کے مشرکوں سے لڑیں گے، وہ یقیناً اللہ سے بیعت کرتے ہیں کیونکہ اسی نے انھیں حکم دیا ہے کہ وہ مشرکوں سے جنگ کریں اور وہی انھیں جزا دے گا۔ بیعت کے وقت اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں کے اوپر تھا اور وہ ان سے پوری طرح باخبر تھا، اس سے ان کی کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں، پھر جس نے یہ بیعت توڑی اور اللہ کے دین کی نصرت کا جو وعدہ اس سے کیا ہے، اسے پورا نہ کیا تو اس بیعت اور عہد و پیمان توڑنے کا نقصان اسی کو ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کو اس کا کوئی نقصان نہیں اور جس نے اللہ کے دین کی نصرت کا جو وعدہ اس سے کیا، اسے پورا کیا تو وہ اسے ضرور جنت کی صورت میں عظیم جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
25
مدینہ مصحف (604 صفحات)
512
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
512
نسخ مصحف (612 صفحات)
513
آیت 48:10 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 48:10 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 48:10 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 512 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 512 · نسخ مصحف (612 صفحات): 513.

آیت 48:10 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 25.

آیت 48:10 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 48:10: حروف کی تعداد 104، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 48:10 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 48:10 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,593 ہے۔

سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔

سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفتح مدنی ہے۔

کیا آیت 48:10 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 48:10 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play