مواد پر جائیں

سورۃ الفاتحہ 1:2 الفاتحة

یہ سورۃ الفاتحہ کی 7 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 1 پر ہے۔

ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ

سب تعریف اللہ تعالیٰ کے لئے ہے1 جو تمام جہانوں کا پالنے واﻻ ہے۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اَلْحَمْدُ میں ”ال“ استغراق یا اختصاص کے لئے ہے، یعنی تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، یا اس کے لئے خاص ہیں، کیوں کہ تعریف کا اصل مستحق اور سزاوار صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ کسی کے اندر کوئی خوبی، حسن یا کمال ہے تو وہ بھی الله تعالیٰ کا پیدا کردہ ہے اس لئے حمد (تعریف) کا مستحق بھی وہی ہے۔ ”اللہ“ یہ اللہ کا ذاتی نام ہے، اس کا استعمال کسی اور کے لئے جائز نہیں۔ الْحَمْدُ للهِ یہ کلمہ شکر ہے جس کی بڑی فضیلت احادیث میں آئی ہے۔ ایک حدیث میں لا إِلَهَ إلا اللهُ أَفْضَلُ الذِّكْرِ اور الْحَمْدُ للهِ کو أَفْضَلُ الدُّعَاءِ کہا گیا ہے۔ (ترمذی، نسائی وغیرہ) صحیح مسلم اور نسائی کی روایت میں ہے «الْحَمْدُ للهِ تَمْلأُ الْمِيزَانَ» ”الْحَمْدُ للهِ میزان کو بھر دیتا ہے۔“ اسی لئے ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ اللہ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ ہر کھانے اور پینے پر بندہ اللہ کی حمد کرے۔ (صحیح مسلم) ۔
  2. 2 رَبِّ، اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ میں سے ہے، جس کے معنی ہیں ہر چیز کو پیدا کرکے اس کی ضروریات مہیا کرنے اور اس کو تکمیل تک پہنچانے والا۔ اس کا استعمال بغیر اضافت کے کسی اور کے لئے جائز نہیں۔ عَالَمِينَ عَالَمٌ (جہان) کی جمع ہے۔ ویسے تو تمام خلائق کے مجموعے کو عالم کہا جاتا ہے، اسی لئے اس کی جمع نہیں لائی جاتی۔ لیکن یہاں اس کی ربوبیت کاملہ کے اظہار کے لئے عالم کی بھی جمع لائی گئی ہے، جس سے مراد مخلوقات کی الگ الگ جنسیں ہیں۔ مثلاً عالم جن، عالم انس، عالم ملائکہ اور عالم وحوش وطیور وغیرہ۔ ان تمام مخلوقات کی ضرورتیں ایک دوسرے سے قطعاً مختلف ہیں، لیکن رَبِّ الْعَالَمِينَ سب کی ضروریات، ان کے احوال وظروف اور طباع و اجسام کے مطابق مہیا فرماتا ہے۔

1:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفاتحہ
0/7
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفاتحہ 1:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 1:2

Al-Mukhtasar

2- کامل ثنا، ہرقسم کی تعریفات اور جلال و کمال کی تمام صفات صرف اللہ اکیلے کے لیے ہیں کیونکہ وہی ہر چیز کو پالنے والا، پیدا کرنے والا اور اس کی تدبیر کرنے والا ہے۔ عالمین، عالَم کی جمع ہے جس سے مراد اللہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
1
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
1
نسخ مصحف (612 صفحات)
2
آیت 1:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفاتحہ (الفاتحة). 114 میں سے سورت نمبر 1 · آیات کی تعداد: 7.

آیت 1:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 1:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 1 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 1 · نسخ مصحف (612 صفحات): 2.

آیت 1:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 1:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 1:2: حروف کی تعداد 17، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 1:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 1:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2 ہے۔

سورۃ الفاتحہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفاتحہ: آیات کی تعداد 7۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 1 پر ہے۔

سورۃ الفاتحہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفاتحہ مکی ہے۔

کیا آیت 1:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 1:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفاتحہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 7 آیات اور 29 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play