مواد پر جائیں

سورۃ الفاتحہ 1:1 الفاتحة

یہ سورۃ الفاتحہ کی 7 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 1 پر ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

شروع کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم واﻻ ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 بسم اللہ کے آغاز میں أَقْرَأُ، أَبْدَأُ یا أَتْلُوا محذوف ہے یعنی اللہ کے نام سے پڑھتا، یا شروع کرتا یا تلاوت کرتا ہوں۔ ہر اہم کام کے شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔ چنانچہ حکم دیا گیا ہے کہ کھانے، ذبح، وضو اور جماع سے پہلے بسم اللہ پڑھو۔ تاہم قرآن کریم کی تلاوت کے وقت ”بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ“ سے پہلے ”أَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ“ پڑھنا بھی ضروری ہے «فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» (النحل:98) ”جب تم قرآن کریم پڑھنے لگو تو اللہ کی جناب میں شیطان رجیم سے پناہ مانگو۔“

1:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفاتحہ
0/7
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفاتحہ 1:1 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 1:1

Al-Mukhtasar

1- میں قرآن مجید پڑھنے کا آغاز اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ، اسی سے مدد لیتے ہوئے اور اس کے نام سے تبرک حاصل کرتے ہوئے کرتا ہوں۔ بسم اللہ تین اسمائے حسنیٰ پر مشتمل ہے: (1) ﴿اللّٰهِ﴾ یعنی معبود برحق اور یہی اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سب سے خاص نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کا یہ نام نہیں رکھا جا سکتا۔ (2) ﴿الرَّحْمٰنِ﴾یعنی وسیع رحمت والا، لہٰذا وہی بذاتِ خود رحمٰن ہے۔ (3) ﴿الرَّحِیْمِ﴾یعنی لگاتار اورمسلسل رحمت کرنے والا۔ وہ اپنی رحمت کے ذریعے اپنی مخلوق میں سے جس پر چاہتا ہے، رحم فرماتا ہے اور اس کی اس مخلوق میں سے بعض بندے مومن ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
4
مدینہ مصحف (604 صفحات)
1
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
1
نسخ مصحف (612 صفحات)
2
آیت 1:1 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفاتحہ (الفاتحة). 114 میں سے سورت نمبر 1 · آیات کی تعداد: 7.

آیت 1:1 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 1:1 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 1 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 1 · نسخ مصحف (612 صفحات): 2.

آیت 1:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 4.

آیت 1:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 1:1: حروف کی تعداد 19، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 1:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 1:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1 ہے۔

سورۃ الفاتحہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفاتحہ: آیات کی تعداد 7۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 1 پر ہے۔

سورۃ الفاتحہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفاتحہ مکی ہے۔

کیا آیت 1:1 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 1:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفاتحہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 7 آیات اور 29 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play