مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:32

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 32 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2887، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 362 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَا نُزِّلَ عَلَيۡهِ ٱلۡقُرۡءَانُ جُمۡلَةٗ وَٰحِدَةٗۚ كَذَٰلِكَ لِنُثَبِّتَ بِهِۦ فُؤَادَكَۖ وَرَتَّلۡنَٰهُ تَرۡتِيلٗا

اور کافروں نے کہا کہ اس پر قرآن سارا کا سارا ایک ساتھ ہی کیوں نہ اتارا گیا1 اسی طرح ہم نے (تھوڑا تھوڑا کرکے) اتارا تاکہ اس سے ہم آپ کا دل قوی رکھیں، ہم نے اسے ٹھہر ٹھہر کر ہی پڑھ سنایا ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جس طرح تورات، انجیل اور زبور وغیرہ کتابیں بیک مرتبہ نازل ہوئیں۔
  2. 2 اللہ نے جواب میں فرمایا کہ ہم نے حالات و ضروریات کے مطابق اس قرآن کو 23 سال میں تھوڑ تھوڑا کرکے اتارا تاکہ اے پیغمبر ! تیرا اور اہل ایمان کاﺩل مضبوط ہو اور ان کے خوب ذہن نشین ہوجائے۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَـزَّلْنَاهُ تَنْـزِيلا» (سورة بني إسرائيل: 106) ”اور قرآن، اس کو ہم نےجدا جداکیا، تاکہ تو اسے لوگوں پر رک رک کر پڑھے اور ہم نے اس کو وقفے وقفے سے اتارا“ اس قرآن کی مثال بارش کی طرح ہے۔ بارش جب بھی نازل ہوتی ہے،مردہ زمین میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے اور یہ فائدہ بالعموم اسی وقت ہوتا ہے جب بارش وقتاً فوقتاً نازل ہو، نہ کہ ایک ہی مرتبہ ساری بارش کے نزول سے۔

25:32 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:32 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:32

Al-Mukhtasar

32- اللہ کے ساتھ کفر کرنے والوں نے کہا: رسول پر یہ قرآن سارا ایک ساتھ ہی کیوں نہیں اتارا گیا اور اس پر تھوڑا تھوڑا کرکے کیوں نازل ہوا؟ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ہم نے یہ قرآن آپ کا دل مضبوط اور ثابت رکھنے کے لیے اسی طرح تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا ہے اور ہم نے اسے وقفے وقفے سے اس لیے اتارا ہے تاکہ اسے سمجھنا اور یاد کرنا آسان ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
15
مدینہ مصحف (604 صفحات)
362
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
362
نسخ مصحف (612 صفحات)
363
آیت 25:32 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:32 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:32 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 362 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 362 · نسخ مصحف (612 صفحات): 363.

آیت 25:32 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 15.

آیت 25:32 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:32: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:32 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:32 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,887 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:32 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:32 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play