سورۃ الفرقان 25:31
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 31 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2886، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 362 پر ہے۔
وَكَذَٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِيٍّ عَدُوّٗا مِّنَ ٱلۡمُجۡرِمِينَۗ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ هَادِيٗا وَنَصِيرٗا
اور اسی طرح ہم نے ہر نبی کے دشمن بعض گناه گاروں کو بنادیا ہے1 اور تیرا رب ہی ہدایت کرنے واﻻ اور مدد کرنے واﻻ کافی ہے.2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 یعنی جس طرح اے محمد! (صلى الله عليه وسلم) تیری قوم میں سے وہ لوگ تیرے دشمن ہیں جنہوں نے قرآن کو چھوڑ دیا، اسی طرح گزشتہ امتوں میں بھی تھا، یعنی ہر نبی کے دشمن وہ لوگ ہوتے تھے جو گناہ گار تھے، وہ لوگوں کو گمراہی کی طرف بلاتے تھے سورۃ الانعام آیت 112 میں بھی یہ مضمون بیان کیاگیا ہے۔
- 2 یعنی یہ کافر گو لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں لیکن تیرا رب جس کو ہدایت دے، اس کو ہدایت سے کون روک سکتا ہے؟ اصل ہادی اور مددگار تو تیرا رب ہی ہے۔
25:31 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:31
Al-Mukhtasar
31- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اپنی قوم کی طرف سے تکلیفیں پہنچنے اور آپ کی راہ سے لوگوں کو روکنے کی جس صورت حال کا آپ کو سامنا ہے، آپ سے پہلے ہر نبی کے دور میں یہ ہوا کہ اس کی قوم کے مجرموں کو ہم نے اس کا دشمن بنا دیا۔ آپ کا رب حق کی طرف ہدایت کرنے والا کافی ہے اور وہی آپ کے دشمن کے خلاف آپ کی مدد کرنے کے لیے کافی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 362
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 362
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 363
آیت 25:31 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:31 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:31 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 362 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 362 · نسخ مصحف (612 صفحات): 363.
آیت 25:31 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 25:31 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:31: حروف کی تعداد 49، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:31 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:31 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,886 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:31 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:31 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔