سورۃ الفرقان 25:41
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 41 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2896، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 363 پر ہے۔
وَإِذَا رَأَوۡكَ إِن يَتَّخِذُونَكَ إِلَّا هُزُوًا أَهَٰذَا ٱلَّذِي بَعَثَ ٱللَّهُ رَسُولًا
اور تمہیں جب کبھی دیکھتے ہیں تو تم سے مسخرا پن کرنے لگتے ہیں۔ کہ کیا یہی وه شخص ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے رسول بنا کر بھیجا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 دوسرے مقام پر اس طرح فرمایا: «أَهَذَا الَّذِي يَذْكُرُ آلِهَتَكُمْ» (الأنبياء:36) ”کیا یہی وہ شحص ہے جو تمہارے معبودوں کا ذکر کرتا ہے؟“ یعنیٰ ان کی بابت کہتا ہے کہ وہ کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ اس حقیقت کااظہار ہی مشرکین کے نزدیک ان کےمعبودوں کی توہین تھی، جیسے آج بھی قبر پرستوں کو کہاجائے کہ قبروں میں مدفون بزرگ کائنات میں تصرف کرنے کا اختیار نہیں رکھتے، تو کہتے ہیں کہ یہ اولیاء اللہ کی شان میں گستاخی کر رہے ہیں۔
25:41 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:41
Al-Mukhtasar
41- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! یہ جھٹلانے والے جب آپ کا سامنا کرتے ہیں تو آپ کا مذاق اڑاتے اور انکار کرتے ہوئے کہتے ہیں: کیا یہی وہ شخص ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ہماری طرف رسول بنا کر بھیجا ہے؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 11
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 363
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 363
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 364
آیت 25:41 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:41 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:41 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 363 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 363 · نسخ مصحف (612 صفحات): 364.
آیت 25:41 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 11.
آیت 25:41 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:41: حروف کی تعداد 44، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:41 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:41 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,896 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:41 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:41 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔