مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:42

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 42 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2897، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 363 پر ہے۔

إِن كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنۡ ءَالِهَتِنَا لَوۡلَآ أَن صَبَرۡنَا عَلَيۡهَاۚ وَسَوۡفَ يَعۡلَمُونَ حِينَ يَرَوۡنَ ٱلۡعَذَابَ مَنۡ أَضَلُّ سَبِيلًا

(وه تو کہیئے) کہ ہم اس پر جمے رہے ورنہ انہوں نے تو ہمیں ہمارے معبودوں سے بہکادینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی1 ۔ اور یہ جب عذابوں کو دیکھیں گے تو انہیں صاف معلوم ہوجائے گا کہ پوری طرح راه سے بھٹکا ہوا کون تھا؟2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی ہم ہی اپنے آباو اجداد کی تقلید اور روایتی مذہب سے وابستگی کی وجہ سے غیراللہ کی عبادت سے باز نہیں آئے ورنہ اس پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) نے تو ہمیں گمراہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اللہ تعالیٰ نے مشرکوں کا یہ قول نقل فرمایا کہ کس طرح وہ شرک پر جمے ہوئے ہیں کہ اس پر فخر کر رہے ہیں۔
  2. 2 یعنی اس دنیا میں تو ان مشرکین اور غیراللہ کے پجاریوں کو اہل توحید گمراہ نظر آتے ہیں لیکن یہ اللہ کی بارگاہ میں پہنچیں گے اور وہاں انہیں شرک کی وجہ سے عذاب الٰہی سے دوچار ہونا پڑے گا تو پتہ لگے گا کہ گمراہ کون تھا؟ ایک اللہ کی عبادت کرنے والے یا دردرپر اپنی جبینیں جھکانے والے؟

25:42 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:42 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:42

Al-Mukhtasar

42- یقیناً قریب تھا کہ یہ ہمیں ہمارے معبودوں کی عبادت سے دور کر دیتا۔ اگر ہم ان کی عبادت پر ڈٹ نہ گئے ہوتے تو یہ اپنی دلیل اور حجت کی بنا پر ضرور ہمیں ان سے ہٹا دیتا۔ جب وہ اپنی قبروں میں اور قیامت کے دن عذاب دیکھیں گے تو بہت جلد انھیں علم ہو جائے گا کہ کون راستے سے زیادہ بھٹکا ہے، وہ خود یا وہ رسول؟ اور وہ بہت جلد جان لیں گے کہ کون زیادہ گمراہ ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
19
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
363
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
363
نسخ مصحف (612 صفحات)
364
آیت 25:42 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:42 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 19.

آیت 25:42 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 363 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 363 · نسخ مصحف (612 صفحات): 364.

آیت 25:42 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 25:42 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:42: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:42 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:42 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,897 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:42 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:42 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play