سورۃ الفرقان 25:43
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 43 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2898، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 363 پر ہے۔
أَرَءَيۡتَ مَنِ ٱتَّخَذَ إِلَٰهَهُۥ هَوَىٰهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيۡهِ وَكِيلًا
کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جو اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہے کیا آپ اس کے ذمہدار ہوسکتے ہیں؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی جو چیز اس کے نفس کواچھی لگی، اسی کو اپنا دین و مذہب بنالیا، کیا ایسے شخص کو تو راہ یاب کرسکتا ہے یا اللہ کے عذاب سے چھڑا سکے گا؟ اس کو دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا (کیا وہ شخص جس کے لیے اس کا برا عمل مزین کردیا گیا، پس وہ اسے اچھا سمجھتا ہے، پس اللہ تعالیٰ ہی جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اورجسے چاہتا ہے راہ یاب۔ پس تو ان پر حسرت و افسوس نہ کر) (فاطر۔ 8) حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں۔ زمانۂ جاہلیت میں آدمی ایک عرصےتک سفید پتھر کی عبادت کرتا رہتا، جب اسے اس سے اچھا پتھر نظر آجاتا تو وہ پہلے پتھر کو چھوڑ کر دوسرے پتھر کی پوجا شروع کردیتا (ابن کثیر) مطلب یہ ہے کہ ایسے اشخاص، جو عقل و فہم سے اس طرح عاری اورمحض خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہیں۔ اے پیغمبر کیا تو ان کو ہدایت کےراستے پر لگا سکتا ہے؟ یعنی نہیں لگا سکتا۔
25:43 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:43
Al-Mukhtasar
43- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے اسے دیکھا جس نے اپنی خواہشات کو معبود بنا لیا اور اس کی اطاعت میں لگ گیا۔ کیا آپ اس پر نگران ہیں کہ اسے ایمان کی طرف واپس لائیں اور کفر سے روکیں؟!
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 363
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 363
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 364
آیت 25:43 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:43 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:43 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 363 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 363 · نسخ مصحف (612 صفحات): 364.
آیت 25:43 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 25:43 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:43: حروف کی تعداد 37، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:43 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:43 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,898 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:43 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:43 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔