مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:9

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 9 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2864، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 360 پر ہے۔

ٱنظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُواْ لَكَ ٱلۡأَمۡثَٰلَ فَضَلُّواْ فَلَا يَسۡتَطِيعُونَ سَبِيلٗا

خیال تو کیجیئے! کہ یہ لوگ آپ کی نسبت کیسی کیسی باتیں بناتے ہیں۔ پس جس سے وه خود ہی بہک رہے ہیں اور کسی طرح راه پر نہیں آسکتے.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اے پیغمبر ! آپ کی نسبت یہ اس قسم کی باتیں اور بہتان تراشی کرتے ہیں، کبھی ساحر کہتے ہیں، کبھی مسحورومجنون اور کبھی کذاب وشاعر۔ حالانکہ یہ ساری باتیں باطل ہیں اور جن کے پاس ذرہ برابر بھی عقل وفہم ہے، وہ ان کا جھوٹا ہونا جانتے ہیں، پس یہ ایسی باتیں کرکے خود ہی راہ ہدایت سے دور ہوجاتے ہیں، انہیں راہ راست کس طرح نصیب ہوسکتی ہے؟

25:9 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:9 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:9

Al-Mukhtasar

9- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! دیکھیں! تاکہ آپ کو ان پر حیرانی ہو کہ کس طرح کے باطل اوصاف آپ سے منسوب کر رہے ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ جادوگر ہے۔ کبھی کہتے ہیں کہ اس پر جادو کا اثر ہے اور کبھی مجنون اور دیوانہ کہتے ہیں۔ چنانچہ یہ خود حق سے بھٹک گئے ہیں اور ہدایت کے راستے پرچلنے کی طاقت رکھتےہيں نہ آپ کی سچائی اور امانت پر جرح کرنے کی کوئی راہ انھیں سجھائی دیتی ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
9
مدینہ مصحف (604 صفحات)
360
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
360
نسخ مصحف (612 صفحات)
361
آیت 25:9 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:9 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 25:9 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 360 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 360 · نسخ مصحف (612 صفحات): 361.

آیت 25:9 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 9.

آیت 25:9 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:9: حروف کی تعداد 41، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:9 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:9 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,864 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:9 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:9 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play