مواد پر جائیں

سورۃ الفرقان 25:8

یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2863، پارہ 18۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 360 پر ہے۔

أَوۡ يُلۡقَىٰٓ إِلَيۡهِ كَنزٌ أَوۡ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٞ يَأۡكُلُ مِنۡهَاۚ وَقَالَ ٱلظَّٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلٗا مَّسۡحُورًا

یا اس کے پاس کوئی خزانہ ہی ڈال دیا1 جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس میں سے یہ کھاتا2۔ اور ان ﻇالموں نے کہا کہ تم ایسے آدمی کے پیچھے ہو لئے ہو جس پر جادو کر دیا گیا ہے.3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 تاکہ طلب رزق سے وہ بےنیاز ہوتا۔
  2. 2 تاکہ اس کی حیثیت تو ہم سے کچھ ممتاز ہوجاتی۔
  3. 3 یعنی جس کی عقل و فہم سحر زدہ اور مختل ہے۔

25:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفرقان
0/77
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفرقان 25:8 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 25:8

Al-Mukhtasar

8- یا اس پر آسمان سے کوئی خزانہ ہی اتار دیا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہی ہوتا جس کے پھل وہ کھاتا اور اسے بازاروں میں جانے کی ضرورت نہ ہوتی اور وہ روزی روٹی کی فکر سے آزاد ہوتا۔ ان ظالموں نے کہا: اے مومنو! تم کسی رسول کی پیروی نہیں کر رہے۔ تم تو بس ایک ایسے آدمی کے پیچھے لگے ہو جس کی عقل جادو کے اثر سے صحیح کام ہی نہیں کرتی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
18
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
360
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
360
نسخ مصحف (612 صفحات)
361
آیت 25:8 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.

آیت 25:8 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 18.

آیت 25:8 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 360 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 360 · نسخ مصحف (612 صفحات): 361.

آیت 25:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 25:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 25:8: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 25:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 25:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,863 ہے۔

سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔

سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفرقان مکی ہے۔

کیا آیت 25:8 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 25:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play