سورۃ الحدید 57:23 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 23 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5098، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 540 پر ہے۔
لِّكَيۡلَا تَأۡسَوۡاْ عَلَىٰ مَا فَاتَكُمۡ وَلَا تَفۡرَحُواْ بِمَآ ءَاتَىٰكُمۡۗ وَٱللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخۡتَالٖ فَخُورٍ
تاکہ تم اپنے سے فوت شده کسی چیز پر رنجیده نہ ہو جایا کرو اور نہ عطا کرده چیز پر اترا جاؤ1 ، اور اترانے والے شیخی خوروں کو اللہ پسند نہیں فرماتا.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہاں جس حزن اور فرح سے روکا گیا ہے، وہ وہ غم اور خوشی ہے جو انسان کو ناجائز کاموں تک پہنچا دیتی ہے، ورنہ تکلیف پر رنجیدہ اور راحت پرخوش ہونا، یہ ایک فطری عمل ہے۔ لیکن مومن تکلیف پر صبر کرتا ہے کہ اللہ کی مشیت اور تقدیر ہے۔ جزع فزع کرنے سے اس میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ اور راحت پر، اتراتا نہیں ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہے کہ یہ صرف اس کی اپنی سعی کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ اللہ کا فضل وکرم اور اس کا احسان ہے۔
57:23 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:23
Al-Mukhtasar
23- یہ اس لیے ہے تاکہ اے لوگو! تم اس چیز پر غم نہ کرو جو تم کھو بیٹھے ہو اور تم ان نعمتوں پر نہ اتراؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمھیں عطا کی ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر اس متکبر کو پسند نہیں کرتا جو اللہ تعالیٰ کے عطا کیے ہوئے کی بنیاد پر لوگوں پر فخر و غرور کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 540
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 540
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 541
آیت 57:23 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:23 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:23 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 540 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 540 · نسخ مصحف (612 صفحات): 541.
آیت 57:23 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 57:23 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:23: حروف کی تعداد 59، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:23 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:23 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,098 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:23 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:23 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔