سورۃ الحدید 57:22 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 22 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5097، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 540 پر ہے۔
مَآ أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٖ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَلَا فِيٓ أَنفُسِكُمۡ إِلَّا فِي كِتَٰبٖ مِّن قَبۡلِ أَن نَّبۡرَأَهَآۚ إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ يَسِيرٞ
نہ کوئی مصیبت دنیا میں آتی ہے1 نہ (خاص) تمہاری جانوں میں2، مگر اس سے پہلے کہ ہم اس کو پیدا کریں وه ایک خاص کتاب میں لکھی ہوئی ہے3، یہ (کام) اللہ تعالیٰ پر (بالکل) آسان ہے.
مترجم کے حواشی (3)
- 1 مثلاً قحط، سیلاب اور دیگر آفات ارضی وسماوی۔
- 2 مثلاً بیماریاں، تعب وتکان اور تنگ دستی وغیرہ۔
- 3 یعنی اللہ نے اپنے علم کے مطابق تمام مخلوقات کی پیدائش سے پہلے ہی سب باتیں لکھ دیں ہیں۔ جیسے حدیث میں ہے۔ نبی کریم ﹲ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : قَدَّرَ اللهُ الْمَقَادِيرَ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَوَاتِ وَالأرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنةٍ (صحيح مسلم، كتاب القدر ، باب حجاج آدم وموسى عليهما السلام) ”اللہ تعالیٰ نے آسمان وزمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال قبل ہی ساری تقدیریں لکھ دی تھیں“۔
57:22 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:22
Al-Mukhtasar
22- لوگوں کو زمین میں خشک سالی وغیرہ کی صورت میں جو بھی مصیبت پہنچتی ہے اور ان پر جو جسمانی آزمائش اور مصیبت آتی ہے، وہ مخلوقات کو ہمارے پیداکرنے سے پہلے لوح محفوظ میں درج اور طے شدہ ہے۔ بلاشبہ یہ اللہ تعالیٰ پر بہت آسان ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 21
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 540
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 540
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 541
آیت 57:22 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:22 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:22 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 540 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 540 · نسخ مصحف (612 صفحات): 541.
آیت 57:22 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 21.
آیت 57:22 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:22: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:22 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:22 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,097 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:22 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:22 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔