سورۃ الحدید 57:3 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5078، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 537 پر ہے۔
هُوَ ٱلۡأَوَّلُ وَٱلۡأٓخِرُ وَٱلظَّٰهِرُ وَٱلۡبَاطِنُۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ
وہی پہلے ہے اور وہی پیچھے، وہی ﻇاہر ہے اور وہی مخفی1 ، اور وه ہر چیز کو بخوبی جاننے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 وہی اول ہے یعنی اس سے پہلے کچھ نہ تھا، وہی آخر ہے، اس کے بعد کوئی چیز نہیں ہوگی، وہی ظاہر ہے یعنی وہ سب پر غالب ہے، اس پر کوئی غالب نہیں۔ وہی باطن ہے، یعنی باطن کی ساری باتوں کو صرف وہی جانتا ہے یا لوگوں کی نظروں اور عقلوں سےمخفی ہے۔ (فتح القدیر) نبی ﹲ نے اپنی صاحبزادی فاطمہ (رضی الله عنها) کو یہ دعا پڑھنے کی تاکید فرمائی تھی۔ «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ ، مُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِه، اللَّهُمَّ أَنْتَ الأوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ ، وَأَنْتَ الآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ ، وَأَنْتَ البَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَاغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ» (صحيح مسلم، كتاب الذكر والدعاء باب ما يقول عند النوم وأخذ المضجع) اس دعا میں، جو ادائیگی قرض کے لیے مسنون ہے، اول و آخر اور ظاہر وباطن کی تفسیر بیان فرما دی گئی ہے۔
57:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:3
Al-Mukhtasar
3- وہی سب سے پہلے ہے جس سے پہلے کوئی چیز نہ تھی، وہی سب سے پیچھے ہے، اس کے بعد کچھ نہ ہوگا، وہی ظاہر ہے، اس سے اوپر کچھ نہیں اور وہی باطن ہے، اس سے بڑھ کر پوشیدہ کوئی چیز نہیں، اور وہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز اوجھل نہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 9
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 537
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 537
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 538
آیت 57:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 537 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 537 · نسخ مصحف (612 صفحات): 538.
آیت 57:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 9.
آیت 57:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:3: حروف کی تعداد 39، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,078 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔