سورۃ الحدید 57:4 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5079، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 538 پر ہے۔
هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٖ ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰ عَلَى ٱلۡعَرۡشِۖ يَعۡلَمُ مَا يَلِجُ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَمَا يَخۡرُجُ مِنۡهَا وَمَا يَنزِلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ وَمَا يَعۡرُجُ فِيهَاۖ وَهُوَ مَعَكُمۡ أَيۡنَ مَا كُنتُمۡۚ وَٱللَّهُ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ
وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر مستوی1 ہو گیا۔ وه (خوب) جانتا ہےاس چیز کو جو زمین میں جائے2 اور جو اس سے نکلے3 اور جو آسمان سے نیچے آئے4 اور جو کچھ چڑھ کر اس میں جائے5، اور جہاں کہیں تم ہو وه تمہارے ساتھ ہے6 اور جو تم کر رہے ہو اللہ دیکھ رہا ہے.
مترجم کے حواشی (6)
- 1 اسی مفہوم کی آیات سورۂ اعراف 54، سورۂ یونس ،3، اور الم السجدۃ،4 وغیرھا من الآیات میں گزر چکی ہیں۔ ان کےحواشی ملاحظہ فرمالیے جائیں۔
- 2 یعنی زمین میں بارش کےجو قطرے اور غلہ جات ومیوہ جات کے جو بیج داخل ہوتے ہیں، ان کی کمیت وکیفیت کو وہ جانتا ہے۔
- 3 جو درخت، چاہے وہ پھلوں کےہوں یا غلوں کے یا زینت وآرائش اور خوشبو والے پھولوں کے بوٹے ہوں، یہ جتنے بھی اور جیسے بھی باہر نکلتے ہیں، سب اللہ کے علم میں ہیں۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لا يَعْلَمُهَا إِلا هُوَ وَيَعْلَمُ مَا فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ وَمَا تَسْقُطُ مِنْ وَرَقَةٍ إِلا يَعْلَمُهَا وَلا حَبَّةٍ فِي ظُلُمَاتِ الأَرْضِ وَلا رَطْبٍ وَلا يَابِسٍ إِلا فِي كِتَابٍ مُبِينٍ» (سورة الأنعام :59) اور اللہ تعالیٰ ہی کےپاس ہیں تمام مخفی اشیا کے خزانے، ان کو کوئی نہیں جانتا بجز اللہ کے، اور وہ تمام چیزوں کو جانتاہے جو کچھ خشکی میں اور جو کچھ دریاؤں میں ہیں۔ کوئی پتا نہیں گرتا مگر وہ اس کو بھی جانتاہے، اور کوئی دانہ کوئی زمین کے تاریک حصوں میں نہیں پڑتا اورنہ کوئی تر اور نہ کوئی خشک چیز گرتی ہے، مگر یہ سب کتاب مبین میں ہیں۔
- 4 بارش، اولے، برف، تقدیر اور وہ احکام، جو فرشتے لے کر اترتے ہیں۔
- 5 فرشتے انسانوں کے جو عمل لے کر چڑھتے ہیں جس طرح حدیث میں آتا ہے کہ اللہ کی طرف رات کے عمل دن سے پہلے اور دن کے عمل رات سے پہلے چڑھتے ہیں۔ (صحيح مسلم، كتاب الإيمان ، باب إن الله لا ينام)۔
- 6 یعنی تم خشکی میں ہو یا تری میں،رات ہو یا دن، گھروں میں ہو یا صحراؤں میں، ہرجگہ ہروقت وہ اپنے علم وبصر کے لحاظ سے تمہارے ساتھ ہے یعنی تمہارے ایک ایک عمل کو دیکھتا ہے، تمہاری ایک ایک بات کو جانتا اور سنتا ہے۔ یہی مضمون سورۂ ھود:3۔ سورۂ رعد: 10 اور دیگر آیات میں بیان کیا گیا ہے۔
57:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:4
Al-Mukhtasar
4- اور وہی ہے جس نے چھ دنوں میں آسمان و زمین پیدا کیے۔ تخلیق کا آغاز اتوار کے دن ہوا اور اختتام جمعے کے دن ہوا، حالانکہ وہ انھیں پلک جھپکنے سے بھی تھوڑے وقت میں پیدا کرنے پر قدرت رکھتا ہے، پھر وہ سبحانہ و تعالیٰ اپنی شان کے لائق عرش پر مستوی اور بلند ہوا۔ وہ زمین میں جانے والی بارش اور بیجوں وغیرہ کوجانتا ہے اور زمین سے جو نباتات اور معدنیات وغیرہ نکلتی ہیں، انھیں بھی جانتا ہے اور آسمان سے جو بارش اور وحی وغیرہ اترتی ہے، اسے بھی جانتا ہے اور اس میں جو فرشتے اور بندوں کے اعمال اور ان کی روحیں چڑھتی ہیں، ان کا بھی اسے علم ہے۔ اے لوگو! تم جہاں بھی ہو، وہ اپنے علم کے اعتبار سے تمھارے ساتھ ہے۔ تمھاری کوئی چیز اس سے چھپی ہوئی نہیں۔ جو عمل تم کرتے ہو، اللہ اسے دیکھتا ہے۔ تمھارا کوئی عمل اس سے پوشیدہ نہیں اور وہ تمھیں ضرور ان کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 36
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 538
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 538
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 539
آیت 57:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 538 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 538 · نسخ مصحف (612 صفحات): 539.
آیت 57:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 36.
آیت 57:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:4: حروف کی تعداد 132، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,079 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔