سورۃ الحدید 57:7 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5082، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 538 پر ہے۔
ءَامِنُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَأَنفِقُواْ مِمَّا جَعَلَكُم مُّسۡتَخۡلَفِينَ فِيهِۖ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مِنكُمۡ وَأَنفَقُواْ لَهُمۡ أَجۡرٞ كَبِيرٞ
اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لے آؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس میں اللہ نے تمہیں (دوسروں کا) جانشین بنایا1 ہے پس تم میں سے جو ایمان ﻻئیں اور خیرات کریں انہیں بہت بڑا ﺛواب ملے گا.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی یہ مال اس سے پہلے کسی دوسرے کےپاس تھا۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ تمہارے پاس بھی یہ مال نہیں رہے گا، دوسرے اس کے وارث بنیں گے، اگر تم نے اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا تو بعد میں اس کے وارث بننے والے اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر کے تم سے زیادہ سعادت حاصل کر سکتے ہیں اور اگروہ اسے نافرمانی میں خرچ کریں گے تو تم بھی معاونت کے جرم میں ماخوذ ہو سکتے ہو۔ (ابن کثیر) حدیث میں آتا ہے کہ ”انسان کہتا ہے، میرا مال، میرا مال، حالانکہ تیرا مال، ایک تو وہ ہے جو تو نے کھا پی کر فنا کر دیا، دوسرا وہ ہے جسے پہن کر بوسیدہ کر دیا اور تیسرا وہ جو اللہ کی راہ میں خرچ کر کے آخرت کے لیے ذخیرہ کرلیا۔ اس کے علاوہ جو کچھ ہے وہ سب دوسرے لوگوں کے حصے میں آئے گا“۔ (صحيح مسلم، كتاب الزهد ومسند أحمد ،4 / 24)۔
57:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:7
Al-Mukhtasar
7- اللہ پر ایمان لاؤ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس مال میں سے خرچ کرو جس کا اللہ تعالیٰ نے تمھیں وارث بنایا، جس کو تم اس کے مقرر کردہ جائز طریقے سے خرچ کرتے ہو، چنانچہ تم میں سے جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کیے، ان کے لیے اس کے ہاں عظیم ثواب ہے اور وہ ہے جنت۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 538
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 538
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 539
آیت 57:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 538 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 538 · نسخ مصحف (612 صفحات): 539.
آیت 57:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 57:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:7: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,082 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔