سورۃ الحدید 57:8 الحديد
یہ سورۃ الحدید کی 29 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5083، پارہ 27۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 538 پر ہے۔
وَمَا لَكُمۡ لَا تُؤۡمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلرَّسُولُ يَدۡعُوكُمۡ لِتُؤۡمِنُواْ بِرَبِّكُمۡ وَقَدۡ أَخَذَ مِيثَٰقَكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
تم اللہ پر ایمان کیوں نہیں ﻻتے؟ حاﻻنکہ خود رسول تمہیں اپنے رب پر ایمان ﻻنےکی دعوت دے رہا ہے اور اگر تم مومن ہو تو وه تو تم سے مضبوط عہد وپیمان بھی لے چکا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ابن کثیر نے اخذ کافاﻋل الرسول کو بنایا ہے اور مراد وہ بعیت لی جو رسول ﹲ صحابہ کرام (رضي الله عنهم) سے لیتے تھےکہ خوشی اور ناخوشی ہر حالت میں سمع وطاعت کرنی ہے اور امام ابن جریر کےنزدیک اس کا فاعل اللہ ہے اور مراد وہ عہد ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں سے اس وقت لیا تھا جب انہیں آدم (عليه السلام) کی پشت سے نکالا تھا، جو عہد الست کہلاتا ہے، جس کا ذکر سورۃ الاعراف: 172 میں ہے۔
57:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 57:8
Al-Mukhtasar
8- تمھیں اللہ پر ایمان لانے سے کیا چیز روکتی ہے؟ جبکہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم اس امید پر تمھیں اللہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ تم اپنے پاک رب پر ایمان لاؤ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے تم سے اس وقت پختہ عہد لیا جب اس نے تمھیں تمھارے آباء و اجداد کی پشتوں سے نکالا کہ تم اس پر ایمان لاؤگے اگر تم مومن ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 27
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 538
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 538
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 539
آیت 57:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحدید (الحديد). 114 میں سے سورت نمبر 57 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 57:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 27.
آیت 57:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 538 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 538 · نسخ مصحف (612 صفحات): 539.
آیت 57:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 57:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 57:8: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 57:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 57:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,083 ہے۔
سورۃ الحدید میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحدید: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 57 پر ہے۔
سورۃ الحدید مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحدید مدنی ہے۔
کیا آیت 57:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 57:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحدید کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 574 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔