مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:17

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 17 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2612، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 334 پر ہے۔

إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَٱلَّذِينَ هَادُواْ وَٱلصَّٰبِـِٔينَ وَٱلنَّصَٰرَىٰ وَٱلۡمَجُوسَ وَٱلَّذِينَ أَشۡرَكُوٓاْ إِنَّ ٱللَّهَ يَفۡصِلُ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ شَهِيدٌ

بیشک اہل ایمان اور یہودی اور صابی اور نصرانی اور مجوسی1 اور مشرکین2 ان سب کے درمیان قیامت کے دن خود اللہ تعالیٰ فیصلے کر دے گا3، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر گواه ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 مجوس سے مراد ایران کے آتش پرست ہیں جو دو خداؤں کے قائل ہیں، ایک ظلمت کا خالق ہے، دوسرا نور کا، جسے وہ اہرمن اور یزداں کہتے ہیں۔
  2. 2 ان میں مذکورہ گمراہ فرقوں کے علاوہ جتنے بھی اللہ کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنے والے ہیں، سب آگئے۔
  3. 3 ان میں سے حق پر کون ہے، باطل پر کون، یہ تو ان دلائل سے واضح ہو جاتا ہے جو اللہ اپنے قرآن میں نازل فرماتے ہیں اور اپنے آخری پیغمبر کو بھی اسی مقصد کے لئے بھیجا تھا، «لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ» (الفتح:28) یہاں فیصلے سے مراد وہ سزا ہے جو اللہ تعالٰی باطل پرستوں کو قیامت والے دن دے گا، اس سزا سے بھی واضح ہو جائے گا کہ دنیا میں حق پر کون تھا اور باطل پر کون کون۔

22:17 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:17 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:17

Al-Mukhtasar

17- بلاشبہ اس امت میں سے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے والوں، یہودیوں، صابیوں (کسی نبی کے پیروکاروں کا ایک گروہ)، عیسائیوں، آگ کے پجاریوں اور بتوں کی پوجا کرنے والوں کے مابین اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فیصلہ کرے گا، پھر مومنوں کو جنت میں داخل کرے گا اور ان کے سوا اوروں کو آگ میں ڈالے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے اعمال اور اقوال میں سے ہر چیز پر گواہ ہے۔ اس سے ان کی کوئی چیز چھپی نہیں اور وہ انھیں ان کے اعمال کی جزا دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
334
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
334
نسخ مصحف (612 صفحات)
335
آیت 22:17 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:17 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:17 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 334 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 334 · نسخ مصحف (612 صفحات): 335.

آیت 22:17 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 22:17 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:17: حروف کی تعداد 100، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:17 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:17 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,612 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:17 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:17 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play