سورۃ الحج 22:46
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 46 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2641، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 337 پر ہے۔
أَفَلَمۡ يَسِيرُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ فَتَكُونَ لَهُمۡ قُلُوبٞ يَعۡقِلُونَ بِهَآ أَوۡ ءَاذَانٞ يَسۡمَعُونَ بِهَاۖ فَإِنَّهَا لَا تَعۡمَى ٱلۡأَبۡصَٰرُ وَلَٰكِن تَعۡمَى ٱلۡقُلُوبُ ٱلَّتِي فِي ٱلصُّدُورِ
کیا انہوں نے زمین میں سیر وسیاحت نہیں کی جو ان کے دل ان باتوں کے سمجھنے والے ہوتے یا کانوں سے ہی ان (واقعات) کو سن لیتے، بات یہ ہے کہ صرف آنکھیں ہی اندھی نہیں ہوتیں بلکہ وه دل اندھے ہو جاتے ہیں جو سینوں میں ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اور جب کوئی قوم ضلالت کے اس مقام پر پہنچ جائے کہ عبرت کی صلاحیت بھی کھو بیٹھے، تو ہدایت کی بجائے، گذشتہ قوموں کی طرح تباہی اس کا مقدر بن کر رہتی ہے۔ آیت میں عمل و عقل کا تعلق دل کی طرف کیا گیا ہے، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عقل کا محل دل ہے، اور بعض کہتے ہیں کہ محل عقل دماغ ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ ان دونوں باتوں میں کوئی فرق نہیں، اس لئے عقل و فہم کے حصول میں عقل اور دماغ دونوں کا آپس میں بڑا گہرا ربط وتعلق ہے (فتح القدیر، ایسر التفاسیر)
22:46 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:46
Al-Mukhtasar
46- کیا رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو جھٹلانے والے یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں کہ وہ ان تباہ شدہ بستیوں کے نشانات دیکھتے اور اپنی عقلوں سے غور و فکر کر کے ان سے نصیحت حاصل کرتے اور ان واقعات کو قبول کرنے کی غرض سے سنتے تاکہ نصیحت حاصل کریں۔ بلاشبہ اندھا پن آنکھوں کا اندھا ہونا نہیں بلکہ انتہائی مہلک اندھا پن دل کا اندھا پن ہے کہ انسان عبرت اور نصیحت حاصل نہ کرے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 23
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 337
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 337
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 338
آیت 22:46 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:46 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:46 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 337 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 337 · نسخ مصحف (612 صفحات): 338.
آیت 22:46 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 23.
آیت 22:46 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:46: حروف کی تعداد 97، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:46 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:46 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,641 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:46 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:46 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔