سورۃ الحج 22:47
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 47 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2642، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 338 پر ہے۔
وَيَسۡتَعۡجِلُونَكَ بِٱلۡعَذَابِ وَلَن يُخۡلِفَ ٱللَّهُ وَعۡدَهُۥۚ وَإِنَّ يَوۡمًا عِندَ رَبِّكَ كَأَلۡفِ سَنَةٖ مِّمَّا تَعُدُّونَ
اللہ ہرگز اپنا وعده نہیں ٹالے گا۔ ہاں البتہ آپ کے رب کے نزدیک ایک دن تمہاری گنتی کے اعتبار سے ایک ہزار سال کا ہے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس لئے یہ لوگ تو اپنے حساب سے جلدی کرتے ہیں۔ لیکن اللہ تعالٰی کے حساب میں ایک دن بھی ہزار سال کا ہے اس اعتبار سے وہ اگر کسی کو ایک دن (24گھنٹے) کی مہلت دے تو ہزار سال، نصف یوم کی مہلت تو پانچ سو سال، 6گھنٹے (جو 24گھنٹے کا چوتھائی ہے) مہلت دے تو ڈھائی سو سال کا عرصہ عذاب کے لئے درکار ہے، وَهَلُمَّ جَرًّا اس طرح اللہ کی طرف سے کسی کو ایک گھنٹے کی مہلت مل جانے کا مطلب کم و بیش چالیس سال کی مہلت ہے (ایسر التفاسیر) ایک دوسرے معنی یہ ہیں کہ اللہ کی قدرت میں ایک دن اور ہزار سال برابر ہیں اس لیے تقدیم وتاخیر سے کوئی فرق نہیں پڑتا یہ جلدی مانگتے ہیں وہ دیر کرتا ہے تاہم یہ بات تو یقینی ہے کہ وہ اپنا وعدہ ضرور پورا کرکے رہے گا اور بعض نے اسے آخرت پر محمول کیا ہے کہ شدت ہولناکی کی وجہ سے قیامت کا ایک دن ہزار سال بلکہ بعض کو پچاس ہزار سال کا لگے گا اور بعض نے کہا کہ آخرت کا دن واقعی ہزار سال کا ہوگا۔
22:47 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:47
Al-Mukhtasar
47- اور اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! آپ کی قوم کے کافروں کو جب دنیا و آخرت کے عذاب سے ڈرایا جاتا ہے تو وہ دنیا کے جلدی آنے والے عذاب اور آخرت کے دیر سے آنے والے عذاب کے بارے میں جلدی مچاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس کا جو وعدہ ان سے کیا ہے، وہ اس کے خلاف ہرگز نہیں کرے گا۔ جلدی آنے والا عذاب وہ ہے جو بدر کے دن ان پر اترا۔ اور آخرت میں عذاب کا ایک دن، اس میں ہونے والے عذاب کی وجہ سے، تمھاری گنتی کے مطابق دنیا کے ایک ہزار سال کے برابر ہوگا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 338
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 338
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 339
آیت 22:47 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:47 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:47 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 338 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 338 · نسخ مصحف (612 صفحات): 339.
آیت 22:47 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 22:47 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:47: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:47 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:47 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,642 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:47 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:47 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔