سورۃ الحج 22:56
یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 56 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2651، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 339 پر ہے۔
ٱلۡمُلۡكُ يَوۡمَئِذٖ لِّلَّهِ يَحۡكُمُ بَيۡنَهُمۡۚ فَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَعَمِلُواْ ٱلصَّٰلِحَٰتِ فِي جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ
اس دن صرف اللہ ہی کی بادشاہت ہوگی1 وہی ان میں فیصلے فرمائے گا۔ ایمان اور نیک عمل والے تو نعمتوں سے بھری جنتوں میں ہوں گے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی دنیا میں تو عارضی طور پر بطور انعام یا بطور امتحان لوگوں کو بھی بادشاہتیں اور اختیار و اقتدار مل جاتا ہے لیکن آخرت میں کسی کے پاس بھی کوئی بادشاہت اور اختیار نہیں ہوگا۔ صرف ایک اللہ کی بادشاہی اور اس کی فرمان روائی ہوگی، اسی کا مکمل اختیار اور غلبہ ہوگا ، «الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَنِ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا »(الفرقان:26) ”بادشاہی اس دن ثابت ہے واسطے رحمان کے اور یہ دن کافروں پر سخت بھاری ہوگا“،«لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ» (المومن:16)۔ اللہ تعالٰی پوچھے گا ”آج کس کی بادشاہی ہے؟“ پھر خود ہی جواب دے گا ”ایک اللہ غالب کی“۔
22:56 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 22:56
Al-Mukhtasar
56- قیامت کے دن، بادشاہت صرف اکیلے اللہ کی ہوگی اور اس بارے میں کوئی اس سے جھگڑنے والا نہ ہوگا کہ جس دن ان کے پاس وہ عذاب آجائے گا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ مومنوں اور کافروں کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ وہ ہر ایک کے لیے وہی فیصلہ کرے گا جس کا وہ حق دار ہے۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور نیک عمل کیے، ان کے لیے بہت بڑا ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا اور وہ ہے ہمیشہ کی نعمتوں والی جنتیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 17
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 339
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 339
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 340
آیت 22:56 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.
آیت 22:56 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 17.
آیت 22:56 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 339 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 339 · نسخ مصحف (612 صفحات): 340.
آیت 22:56 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 22:56 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 22:56: حروف کی تعداد 57، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 22:56 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 22:56 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,651 ہے۔
سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔
سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحج مدنی ہے۔
کیا آیت 22:56 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 22:56 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔