مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:72

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 72 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2667، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 340 پر ہے۔

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتُنَا بَيِّنَٰتٖ تَعۡرِفُ فِي وُجُوهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلۡمُنكَرَۖ يَكَادُونَ يَسۡطُونَ بِٱلَّذِينَ يَتۡلُونَ عَلَيۡهِمۡ ءَايَٰتِنَاۗ قُلۡ أَفَأُنَبِّئُكُم بِشَرّٖ مِّن ذَٰلِكُمُۚ ٱلنَّارُ وَعَدَهَا ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ

جب ان کے سامنے ہمارے کلام کی کھلی ہوئی آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے تو آپ کافروں کے چہروں پر ناخوشی کے صاف آﺛار پہچان لیتے ہیں۔ وه تو قریب ہوتے ہیں کہ ہماری آیتیں سنانے والوں پر حملہ کر بیٹھیں1 ، کہہ دیجئے کہ کیا میں تمہیں اس سے بھی زیاده بدتر خبر دوں۔ وه آگ ہے، جس کا وعده اللہ نے کافروں سے کر رکھا ہے2، اور وه بہت ہی بری جگہ ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اپنے ہاتھوں سے دست درازی کرکے یا بد زبانی کے ذریعے سے۔ یعنی مشرکین اور اہل ضلالت کے لئے اللہ کی توحید اور رسالت و قیامت کا بیان ناقابل برداشت ہوتا ہے، جس کا اظہار، ان کے چہرے سے اور بعض دفعہ ہاتھوں اور زبانوں سے ہوتا ہے۔ یہی حال آج کے اہل بدعت اور گمراہ فرقوں کا ہے، جب ان کی گمراہی، قرآن و حدیث کے دلائل سے واضح کی جاتی ہے تو ان کا رویہ بھی آیات قرآنی اور دلائل کے مقابلے میں ایسا ہی ہوتا ہے، جس کی وضاحت اس آیت میں کی گئی ہے (فتح القدیر)
  2. 2 یعنی ابھی تو آیات الٰہی سن کر صرف تمہارے چہرے ہی حیران ہوتے ہیں۔ ایک وقت آئے گا، اگر تم نے اپنے اس روئیے سے توبہ نہیں کی، کہ اس سے کہیں زیادہ بدتر حالات سے تمہیں دو چار ہونا پڑے گا، اور وہ ہے جہنم کی آگ میں جلنا، جس کا وعدہ اللہ نے اہل کفر و شرک سے کر رکھا ہے۔

22:72 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:72 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:72

Al-Mukhtasar

72- جب ان کے سامنے قرآن مجید میں موجود ہماری واضح آیتوں کی قراء ت ہوتی ہے تو انھیں سن کر ان کافروں کے چہروں پر جو ناگواری ظاہر ہوتی ہے، اس سے آپ ان کے انکار کو اچھی طرح جان سکتے ہیں۔ قریب ہے کہ وہ شدتِ غضب سے ان لوگوں پر ٹوٹ پڑیں جو ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھتے ہیں۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: کیا میں تمھیں اس کی خبر نہ دوں جو تمھارے اس غیظ و غضب اور تیوری چڑھانے سے زیادہ بری ہے؟ وہ آگ ہے جس میں کافروں کو داخل کرنے کا اللہ نے وعدہ کیا ہے اور وہ نہایت برا ٹھکانا ہے جس کی طرف وہ جانے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
29
مدینہ مصحف (604 صفحات)
340
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
340
نسخ مصحف (612 صفحات)
341
آیت 22:72 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:72 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:72 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 340 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 340 · نسخ مصحف (612 صفحات): 341.

آیت 22:72 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 29.

آیت 22:72 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:72: حروف کی تعداد 135، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:72 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:72 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,667 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:72 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:72 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play