مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:73

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 73 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2668، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 341 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ ضُرِبَ مَثَلٞ فَٱسۡتَمِعُواْ لَهُۥٓۚ إِنَّ ٱلَّذِينَ تَدۡعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ لَن يَخۡلُقُواْ ذُبَابٗا وَلَوِ ٱجۡتَمَعُواْ لَهُۥۖ وَإِن يَسۡلُبۡهُمُ ٱلذُّبَابُ شَيۡـٔٗا لَّا يَسۡتَنقِذُوهُ مِنۡهُۚ ضَعُفَ ٱلطَّالِبُ وَٱلۡمَطۡلُوبُ

لوگو! ایک مثال بیان کی جا رہی ہے، ذرا کان لگا کر سن لو! اللہ کے سوا جن جن کو تم پکارتے رہے ہو وه ایک مکھی بھی تو پیدا نہیں کر سکتے، گو سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں1 ، بلکہ اگر مکھی ان سے کوئی چیز لے بھاگے تو یہ تو اسے بھی اس سے چھین نہیں2 سکتے، بڑا بودا ہے طلب کرنے واﻻ اور بڑا بودا ہے3 وه جس سے طلب کیا جا رہا ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی یہ معبودان باطل، جن کو تم، اللہ کو چھوڑ کر، مدد کے لئے پکارتے ہو، یہ سارے کے سارے جمع ہو کر ایک نہایت حقیر سی مخلوق مکھی بھی پیدا کرنا چاہیں، تو نہیں کر سکتے۔ اس کے باوجود بھی تم انہی کو حاجت روا سمجھو، تو تمہاری عقل قابل ماتم ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی رہی ہے، وہ صرف پتھر کی بےجان مورتیاں ہی نہیں ہوتی تھیں، جیسا کہ آج کل قبر پرستی کا جواز پیش کرنے ولے لوگ باور کراتے ہیں) بلکہ یہ عقل و شعور رکھنے والی چیزیں بھی تھیں۔ یعنی اللہ کے نیک بندے بھی تھے، جن کے مرنے کے بعد لوگوں نے ان کو اللہ کا شریک ٹھہرا لیا، اسی لئے اللہ عتالیٰ فرمارہا ہے کہ یہ سب اکٹھے بھی ہوجائیں تو ایک حقیر ترین شے مکھی، بھی پیدا نہیں کرسکتے، محض پتھر کی مورتیوں کو یہ چیلنج نہیں دیا جاسکتا۔
  2. 2 یہ ان کی مزید بے بسی اور لاچارگی کا اظہار ہے کہ پیدا کرنا تو کجا، یہ تو مکھی کو پکڑ کر اس کے منہ سے اپنی وہ چیز بھی واپس نہیں لے سکتے، جو وہ ان سے چھین کر لے جائے۔
  3. 3 طالب سے مراد، خود ساختہ معبود اور مطلوب سے مراد مکھی یا بعض کے نزدیک طالب سے، پجاری اور مطلوب سے اس کا معبود مراد ہے، حدیث قدسی میں معبود ان باطل کی بےبسی کا تذکرہ ان الفاظ میں ہے۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ" اس سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو میری طرح پیدا کرنا چاہتا ہے اگر کسی میں واقع یہ قدرت ہے تو وہ ایک ذرہ یا ایک جو ہی پیدا کر کے دکھا دے "۔ (صحيح بخاري، كتاب اللباس ، باب لا تدخل الملائكة بيتا فيه كلب ولا صور)

22:73 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:73 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:73

Al-Mukhtasar

73- اے لوگو! ایک مثال بیان کی گئی ہے، لہٰذا اسے کان لگا کر پوری توجہ اور غور سے سنو اور اس سے عبرت حاصل کرو! بلاشبہ جن بتوں وغیرہ کی تم اللہ تعالیٰ کے سوا عبادت کرتے ہو، وہ اپنی عاجزی اور بے بسی کے سبب ایک چھوٹی سی مکھی بھی ہرگز پیدا نہیں کر سکتے، خواہ اسے پیدا کرنے کے لیے وہ سارے کے سارے ہی جمع ہو جائیں۔ جب مکھی ان پر موجود کوئی خوشبو یا اس سے ملتی جلتی چیز لے بھاگے تو وہ اسے اس سے چھڑانے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔ ان کے مکھی پیدا نہ کر سکنے اور اس سے کوئی چیز چھڑانے سے عاجز ہونے سے یہ بات واضح ہو گئی کہ وہ اس سے بڑی کوئی چیز پیدا کرنے سے بھی عاجز ہیں، پھر تم ان کے بے بس ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی عبادت کیسے کرتے ہو؟ نہایت کمزور ہے یہ طلب کرنے والا اور اس سے مراد وہ بت ہے جس کی عبادت کی جاتی ہے جو مکھی سے وہ چیز چھڑانے کی طاقت نہیں رکھتا جسے وہ اس سے چھین کر لے جائے۔ اور نہایت کمزور ہے یہ جس سے طلب کیا جارہا ہے اور وہ ہے مکھی۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
341
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
341
نسخ مصحف (612 صفحات)
342
آیت 22:73 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:73 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:73 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 341 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 341 · نسخ مصحف (612 صفحات): 342.

آیت 22:73 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 22:73 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:73: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:73 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:73 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,668 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:73 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:73 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play