مواد پر جائیں

سورۃ الحج 22:78

یہ سورۃ الحج کی 78 آیات میں سے آیت 78 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2673، پارہ 17۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 341 پر ہے۔

وَجَٰهِدُواْ فِي ٱللَّهِ حَقَّ جِهَادِهِۦۚ هُوَ ٱجۡتَبَىٰكُمۡ وَمَا جَعَلَ عَلَيۡكُمۡ فِي ٱلدِّينِ مِنۡ حَرَجٖۚ مِّلَّةَ أَبِيكُمۡ إِبۡرَٰهِيمَۚ هُوَ سَمَّىٰكُمُ ٱلۡمُسۡلِمِينَ مِن قَبۡلُ وَفِي هَٰذَا لِيَكُونَ ٱلرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيۡكُمۡ وَتَكُونُواْ شُهَدَآءَ عَلَى ٱلنَّاسِۚ فَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَ وَٱعۡتَصِمُواْ بِٱللَّهِ هُوَ مَوۡلَىٰكُمۡۖ فَنِعۡمَ ٱلۡمَوۡلَىٰ وَنِعۡمَ ٱلنَّصِيرُ

اور اللہ کی راه میں ویسا ہی جہاد کرو جیسا جہاد کا حق ہے1 ۔ اسی نے تمہیں برگزیده بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی2، دین اپنے باپ ابراہیم3 (علیہ السلام) کا قائم رکھو، اسی اللہ4 نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواه ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواه بن جاؤ5۔ پس تمہیں چاہئے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو، وہی تمہارا ولی اور مالک ہے۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے.

مترجم کے حواشی (5)
  1. 1 اس جہاد سے مراد بعض نے وہ جہاد اکبر لیا ہے جو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے کفار و مشرکین سے کیا جاتا ہے اور بعض نے ادائے امر الٰہی کی بجاآوری، کہ اس میں بھی نفس امارہ اور شیطان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ اور بعض نے ہر وہ کوشش مراد لی ہے جو حق اور صداقت کے غلبے اور باطل کی سرکوبی اور مغلوبیت کے لئے کی جائے۔
  2. 2 یعنی ایسا حکم نہیں دیا گیا جس کا متحمل نفس انسانی نہ ہو، (ورنہ تھوڑی بہت محنت و مشقت تو ہر کام میں ہی اٹھانی پڑتی ہے) بلکہ پچھلی شریعتوں کے بعض سخت احکام بھی اس نے منسوخ کر دیئے علاوہ ازیں بہت سی آسانیاں مسلمانوں کو عطا کر دیں جو پچھلی شریعتوں میں نہیں تھیں۔
  3. 3 عرب حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی اولاد سے تھے، اس اعتبار سے حضرت ابراہیم (عليه السلام) عربوں کے باپ تھے اور غیر عرب بھی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو ایک بزرگ شخصیت کے طور پر اسی طرح احترام کرتے تھے، جس طرح بیٹے باپ کا احترام کرتے ہیں، اس لئے وہ تمام ہی لوگوں کے باپ تھے، علاوہ ازیں پیغمبر اسلام کے (عرب ہونے کے ناطے سے) حضرت ابراہیم (عليه السلام) باپ تھے، اس لئے امت محمدیہ کے بھی باپ ہوئے، اس لئے کہا گیا، یہ دین اسلام، جسے اللہ نے تمہارے لئے پسند کیا ہے، تمہارے باپ ابراہیم (عليه السلام) کا دین ہے، اسی کی پیروی کرو۔
  4. 4 هو کا مرجع بعض کے نزدیک حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہیں یعنی نزول قرآن سے پہلے تمہارا نام مسلم بھی حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہی نے رکھا ہے اور بعض کے نزدیک، مرجع اللہ تعالٰی ہے۔ یعنی اس نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔
  5. 5 یہ گواہی، قیامت والے دن ہوگی، جیسا کہ حدیث میں ہے۔ ملاحظہ ہو سورہ بقرہ، آیت 143کا حاشیہ۔

22:78 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحج
0/78
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحج 22:78 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 22:78

Al-Mukhtasar

78- اللہ کی راہ میں خالص اس کی رضا کے حصول کے لیے جہاد کرو۔ اسی نے تمھیں چنا اور تمھارا دین نہایت آسان بنایا جس میں کوئی تنگی اور سختی نہیں ہے۔ یہ آسان دین ہی تمھارے باپ ابراہیم علیہ السلام کا دین ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نے پچھلی کتابوں اور قرآن مجید میں تمھارا نام مسلمان رکھا ہے تاکہ رسول تم پر گواہ ہو جائے کہ بلاشبہ اس نے وہ پیغام تمھیں پہنچا دیا ہے جس کے پہنچانے کا اسے حکم ملا اور تاکہ تم پچھلی امتوں کے گواہ بن جاؤ کہ ان کے رسولوں نے انھیں پیغام پہنچا دیا تھا، لہٰذا نماز کامل طریقے سے ادا کر کے اس پر اللہ کا شکر ادا کرو اور اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو۔ اللہ کی پناہ لو اور اپنے تمام معاملات میں اسی پر بھروسا کرو۔ وہ پاک رب مومنوں میں سے جس کا بھی مولا بنے، کیا ہی اچھا مولا ہے اور ان میں سے وہ جس کا مددگار ہو تو کیا ہی خوب مددگار ہے، لہٰذا اسی کو مولا بناؤ، وہ تم سے دوستی کرے گا اور اسی سے مدد مانگو، وہ تمھاری مدد کرے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
17
الفاظ کی تعداد
44
مدینہ مصحف (604 صفحات)
341
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
341
نسخ مصحف (612 صفحات)
342
آیت 22:78 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحج. 114 میں سے سورت نمبر 22 · آیات کی تعداد: 78.

آیت 22:78 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 17.

آیت 22:78 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 341 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 341 · نسخ مصحف (612 صفحات): 342.

آیت 22:78 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 44.

آیت 22:78 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 22:78: حروف کی تعداد 198، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 22:78 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 22:78 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,673 ہے۔

سورۃ الحج میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحج: آیات کی تعداد 78۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 22 پر ہے۔

سورۃ الحج مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحج مدنی ہے۔

کیا آیت 22:78 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 22:78 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحج کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 78 آیات اور 1,274 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play