مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:12

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5138، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 547 پر ہے۔

لَئِنۡ أُخۡرِجُواْ لَا يَخۡرُجُونَ مَعَهُمۡ وَلَئِن قُوتِلُواْ لَا يَنصُرُونَهُمۡ وَلَئِن نَّصَرُوهُمۡ لَيُوَلُّنَّ ٱلۡأَدۡبَٰرَ ثُمَّ لَا يُنصَرُونَ

اگر وه جلاوطن کیے گئے تو یہ ان کے ساتھ نہ جائیں گے اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو یہ ان کی مدد (بھی) نہ کریں1 گے اور اگر (بالفرض) مدد پر آبھی گئے2 تو پیٹھ پھیر کر (بھاگ کھڑے) ہوں3 گے پھر مدد نہ کیے جائیں گے.4

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یہ منافقین کے گزشتہ جھوٹے وعدوں ہی کی مزید تفصیل ہے، چنانچہ ایسا ہی ہوا، بنو نضیر، جلاوطن اور بنو قریظہ قتل اور اسیر کیے گئے، لیکن منافقین کسی کی مدد کو نہیں پہنچے۔
  2. 2 یہ بطور فرض، بات کی جارہی ہے، ورنہ جس چیز کی نفی اللہ تعالیٰ فرما دے، اس کا وجود کیوں کر ممکن ہے، مطلب ہے کہ اگر یہود کی مدد کرنے کا ارادہ کریں۔
  3. 3 یعنی شکست کھا کر۔
  4. 4 مراد یہود ہیں، یعنی جب ان کے مددگار منافقین ہی شکست کھا کر بھاگ کھڑے ہوں گے تو یہود کس طرح منصور وکامیاب ہوں گے؟ بعض نے اس سے مراد منافقین لیے ہیں کہ وہ مدد نہیں کیے جائیں گے ، بلکہ اللہ ان کو ذلیل کرے گا اور ان کا نفاق ان کے لیے نافع نہیں ہوگا۔

59:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:12

Al-Mukhtasar

12- اگر مسلمانوں نے یہودیوں کو نکالا تو وہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اور اگر انھوں نے یہودیوں سے جنگ کی تو بھی وہ ان کی مدد و نصرت نہیں کریں گے اور اگر انھوں نے مسلمانوں کے خلاف ان کی مدد و نصرت کرنے کی کوشش کی بھی تو وہ ضرور میدان سے بھاگ نکلیں گے، پھر اس کے بعد منافقوں کی مدد نہیں کی جائے گی بلکہ اللہ تعالیٰ انھیں ذلیل و رسوا کرے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
547
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
547
نسخ مصحف (612 صفحات)
548
آیت 59:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 547 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 547 · نسخ مصحف (612 صفحات): 548.

آیت 59:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 59:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:12: حروف کی تعداد 72، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,138 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play