مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:11

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 11 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5137، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 547 پر ہے۔

۞ أَلَمۡ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ نَافَقُواْ يَقُولُونَ لِإِخۡوَٰنِهِمُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡكِتَٰبِ لَئِنۡ أُخۡرِجۡتُمۡ لَنَخۡرُجَنَّ مَعَكُمۡ وَلَا نُطِيعُ فِيكُمۡ أَحَدًا أَبَدٗا وَإِن قُوتِلۡتُمۡ لَنَنصُرَنَّكُمۡ وَٱللَّهُ يَشۡهَدُ إِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ

کیا تو نے منافقوں کو نہ دیکھا؟ کہ اپنے اہل کتاب کافر بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تم جلا وطن کیے گئے تو ضرور بالضرور ہم بھی تمہارے ساتھ نکل کھڑے ہوں گے اور تمہارے بارے میں ہم کبھی بھی کسی کی بات نہ مانیں گے اور اگر تم سے جنگ کی جائے گی تو بخدا ہم تمہاری مدد کریں گے1 ، لیکن اللہ تعالیٰ گواہی دیتا ہے کہ یہ قطعاً جھوٹے ہیں.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 جیسے پہلے گزر چکا ہے کہ منافقین نے بنو نضیر کو یہ پیغام بھیجا تھا۔
  2. 2 چنانچہ ان کا جھوٹ واضح ہوکر سامنے آگیا کہ بنو نضیر جلاوطن کر دیئے گئے ، لیکن یہ ان کی مدد کو پہنچے نہ ان کی حمایت میں مدینہ چھوڑنے پر آمادہ ہوئے۔

59:11 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:11 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:11

Al-Mukhtasar

11- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنھوں نے دل میں کفر چھپایا اور زبان سے ایمان کا اظہار کیا۔ وہ اپنے ان کافر یہودی بھائیوں سے کہتے ہیں جو تحریف شدہ تورات کے پیروکار ہیں: تم اپنے گھروں میں ڈٹے رہو، ہم تمھیں بے یار و مددگار چھوڑیں گے نہ تمھیں مسلمانوں کے سپرد کریں گے۔ اگر مسلمانوں نے تمھیں تمھارے گھروں سے نکالا تو ہم بھی تمھارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نکلیں گے اور ہم کسی ایسے شخص کی بات نہیں مانیں گے جس نے ہمیں تمھارے ساتھ نکلنے سے منع کرنا چاہا۔ اگر انھوں نے تمھارے ساتھ جنگ کی تو ہم ان کے خلاف ضرور تمھارا ساتھ دیں گے۔ اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافق یہودیوں کی جلاوطنی کی صورت میں ان کے ساتھ نکلنے کا جو دعویٰ کر رہے ہیں اور ان سے جنگ ہونے کی صورت میں ان کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے جنگ کرنے کی جو بات کر رہے ہیں، اس میں وہ سراسر جھوٹ بول رہے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
547
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
547
نسخ مصحف (612 صفحات)
548
آیت 59:11 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:11 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:11 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 547 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 547 · نسخ مصحف (612 صفحات): 548.

آیت 59:11 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 59:11 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:11: حروف کی تعداد 126، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:11 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:11 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,137 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:11 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:11 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play