مواد پر جائیں

سورۃ الحشر 59:19

یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 19 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5145، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 548 پر ہے۔

وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ نَسُواْ ٱللَّهَ فَأَنسَىٰهُمۡ أَنفُسَهُمۡۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ (کے احکام) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا1 ، اور ایسے ہی لوگ نافرمان (فاسق) ہوتے ہیں.

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی اللہ نے بطور جزا انہیں ایسا کر دیا کہ وہ ایسے عملوں سے غافل ہوگئے جن میں ان کا فائدہ تھا اور جن کے ذریعے سے وہ اپنے نفسوں کو عذاب الٰہی سے بچا سکتے تھے۔ یوں انسان خدا فراموشی سے خود فراموشی تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کی عقل، اس کی صحیح رہنمائی نہیں کرتی، آنکھیں اس کو حق کا راستہ نہیں دکھاتیں اور اس کے کان حق کے سننے سے بہرے ہو جاتے ہیں۔ نتیجتاً اس سے ایسے کام سرزد ہوتے ہیں جس میں اس کی اپنی تباہی وبربادی ہوتی ہے۔

59:19 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحشر
0/24
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحشر 59:19 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 59:19

Al-Mukhtasar

19- ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جنھوں نے اللہ کے حکم نہ مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں کی مخالفت کر کے اس کو بھلا دیا، تو اللہ تعالیٰ نے بھی انھیں ان کی جانوں سے غافل کر دیا اور انھوں نے ایسے عمل نہ کیے جو انھیں اللہ کے غضب اور اس کی سزا سے نجات دلاتے۔ یہی لوگ اللہ تعالیٰ کی اطاعت سے منہ پھیرنے والے ہیں جنھوں نے اللہ کے حکم نہ مان کر اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے نہ رک کر اللہ تعالیٰ کو بھلا دیا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
28
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
548
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
548
نسخ مصحف (612 صفحات)
549
آیت 59:19 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.

آیت 59:19 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 28.

آیت 59:19 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 548 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 548 · نسخ مصحف (612 صفحات): 549.

آیت 59:19 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 59:19 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 59:19: حروف کی تعداد 50، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 59:19 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 59:19 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,145 ہے۔

سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔

سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحشر مدنی ہے۔

کیا آیت 59:19 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 59:19 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play