سورۃ الحشر 59:20
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5146، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 548 پر ہے۔
لَا يَسۡتَوِيٓ أَصۡحَٰبُ ٱلنَّارِ وَأَصۡحَٰبُ ٱلۡجَنَّةِۚ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَنَّةِ هُمُ ٱلۡفَآئِزُونَ
اہل نار اور اہل جنت (باہم) برابر نہیں1 ۔ جو اہل جنت ہیں وہی کامیاب ہیں (اور جو اہل نار ہیں وه ناکام ہیں).2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 جنہوں نے اللہ کو بھول کر یہ بات بھی بھلائے رکھی کہ اس طرح وہ خود اپنے ہی نفسوں پر ظلم کر رہے ہیں اور ایک دن آئے گا کہ اس کے نتیجے میں ان کے یہ جسم، جن کے لیے دنیا میں وہ بڑے بڑے پاپڑ بیلتے تھے، جہنم کی آگ کا ایندھن بنیں گے۔ اور ان کے مقابلے میں دوسرے وہ لوگ تھے، جنہوں نے اللہ کو یاد رکھا، اس کے احکام کے مطابق زندگی گزاری۔ ایک وقت آئے گا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس کی بہترین جزا عطا فرمائے گا اور اپنی جنت میں انہیں داخل فرمائے گا، جہاں ان کے آرام وراحت کے لیے ہر طرح کی نعمتیں اور سہولتیں ہوں گی۔ یہ دونوں فریق یعنی جنتی اور جہنمی برابر نہیں ہوں گے۔ بھلا یہ برابر ہو بھی کس طرح سکتے ہیں۔ ایک نے اپنے انجام کو یاد رکھا اور اس کے لیے تیاری کرتا رہا۔ دوسرا، اپنے انجام سے غافل رہا اس لیے اس کے لیے تیاری میں بھی مجرمانہ غفلت برتی۔
- 2 جس طرح امتحان کی تیاری کرنے والا کامیاب اور دوسرا ناکام ہوتا ہے۔ اسی طرح اہل ایمان وتقویٰ جنت کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے، کیونکہ اس کے لیے وہ دنیا میں نیک عمل کرکے تیاری کرتے رہے گویا دنیا دارالعمل اور دارالامتحان ہے۔ جس نے اس حقیقت کو سمجھ لیا اور اس نے انجام سے بےخبر ہوکر زندگی نہیں گزاری، وہ کامیاب ہوگا اور جو دنیا کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر اور انجام سے غافل ، فسق وفجور میں مبتلا رہا، وہ خاسر وناکام ہوگا۔ اللَّهُمَّ اجْعَلْنَا مِنَ الْفَائِزِينَ۔
59:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:20
Al-Mukhtasar
20- دوزخ والے اور جنت والے برابر نہیں ہو سکتے بلکہ جس طرح دنیا میں ان کے اعمال مختلف ہیں، اسی طرح ان کی جزا بھی مختلف ہوگی۔ جنت والے جس کی طلب رکھتے ہیں، اسے پا کر اور جس کا انھیں ڈر رہتا ہے، اس سے بچ کر کامیاب ہونے والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 548
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 548
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 549
آیت 59:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 548 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 548 · نسخ مصحف (612 صفحات): 549.
آیت 59:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 59:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:20: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,146 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔