سورۃ الحشر 59:3
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5129، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 545 پر ہے۔
وَلَوۡلَآ أَن كَتَبَ ٱللَّهُ عَلَيۡهِمُ ٱلۡجَلَآءَ لَعَذَّبَهُمۡ فِي ٱلدُّنۡيَاۖ وَلَهُمۡ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ عَذَابُ ٱلنَّارِ
اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا1 ، اور آخرت میں (تو) ان کے لیے آگ کا عذاب ہے ہی.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اللہ کی تقدیر میں پہلے سے ہی اس طرح ان کی جلا وطنی لکھی ہوئی نہ ہوتی تو ان کو دنیا میں ہی سخت عذاب سے دو چار کر دیا جاتا، جیسا کہ بعد میں ان کے بھائی یہود کے ایک دوسرے قبیلے (بنو قریظہ) کو ایسے ہی عذاب میں مبتلا کیا گیا کہ ان کے جو ان مردوں کو قتل کر دیا گیا، دوسروں کو قیدی بنا لیا گیا اور ان کا مال مسلمانوں کے لیے غنیمت بنا دیا گیا۔
59:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:3
Al-Mukhtasar
3-اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے گھروں سے ان کی جلاوطنی نہ لکھی ہوتی تو یقیناً انھیں دنیا میں قتل اور قید کی سزا ضرور دیتا اور ان کے لیے آخرت میں آگ کا عذاب ان کا منتظر ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 545
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 545
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 546
آیت 59:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 545 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 545 · نسخ مصحف (612 صفحات): 546.
آیت 59:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 59:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:3: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,129 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔