سورۃ الحشر 59:8
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 8 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5134، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 546 پر ہے۔
لِلۡفُقَرَآءِ ٱلۡمُهَٰجِرِينَ ٱلَّذِينَ أُخۡرِجُواْ مِن دِيَٰرِهِمۡ وَأَمۡوَٰلِهِمۡ يَبۡتَغُونَ فَضۡلٗا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِضۡوَٰنٗا وَيَنصُرُونَ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥٓۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلصَّٰدِقُونَ
(فیء کا مال) ان مہاجر مسکینوں کے لیے ہے جو اپنے گھروں سے اور اپنے مالوں سے نکال دیئے گئے ہیں وه اللہ کے فضل اور اس کی رضامندی کے طلب گار ہیں اور اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں یہی راست باز لوگ ہیں.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس میں مال فیء کا ایک صحیح ترین مصرف بیان کیا گیا ہے۔ اور ساتھ ہی مہاجرین کی فضیلت، ان کے اخلاص اور ان کی راست بازی کی وضاحت ہے، جس کے بعد ان کے ایمان میں شک کرنا، گویا قرآن کا انکار ہے۔
59:8 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:8
Al-Mukhtasar
8- اس مال کا کچھ حصہ ان فقیروں پر خرچ کیا جائے گا جنھوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی، جو اپنے مال اور اولادیں چھوڑنے پر مجبور کیے گئے۔ وہ یہ طلب رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر دنیا میں رزق کے ذریعے سے فضل کرے اور آخرت میں اپنی رضا اور خوشنودی کے ذریعے سے فضل فرمائے اور وہ اللہ کی راہ میں جہاد کر کے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کی مدد کرتے ہیں۔ مذکورہ صفات والے یہ لوگ ہی صحیح طور پر راسخ اور پختہ ایمان والے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 546
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 546
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 547
آیت 59:8 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:8 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:8 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 546 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 546 · نسخ مصحف (612 صفحات): 547.
آیت 59:8 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 59:8 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:8: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:8 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:8 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,134 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:8 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:8 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔