سورۃ الحشر 59:7
یہ سورۃ الحشر کی 24 آیات میں سے آیت 7 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 5133، پارہ 28۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 546 پر ہے۔
مَّآ أَفَآءَ ٱللَّهُ عَلَىٰ رَسُولِهِۦ مِنۡ أَهۡلِ ٱلۡقُرَىٰ فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي ٱلۡقُرۡبَىٰ وَٱلۡيَتَٰمَىٰ وَٱلۡمَسَٰكِينِ وَٱبۡنِ ٱلسَّبِيلِ كَيۡ لَا يَكُونَ دُولَةَۢ بَيۡنَ ٱلۡأَغۡنِيَآءِ مِنكُمۡۚ وَمَآ ءَاتَىٰكُمُ ٱلرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَىٰكُمۡ عَنۡهُ فَٱنتَهُواْۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۖ إِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ
بستیوں والوں کا جو (مال) اللہ تعالیٰ تمہارے لڑے بھڑے بغیر اپنے رسول کے ہاتھ لگائے وه اللہ کا ہے اور رسول کا اور قرابت والوں کا اور یتیموں مسکینوں کا اور مسافروں کا ہے تاکہ تمہارے دولت مندوں کے ہاتھ میں ہی یہ مال گردش کرتا نہ ره جائے اور تمہیں جو کچھ رسول دے لے لو، اور جس سے روکے رک جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو، یقیناً اللہ تعالیٰ سخت عذاب واﻻ ہے.
59:7 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 59:7
Al-Mukhtasar
7- بستیوں والوں کا جو مال اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلى اللہ عليہ وسلم کو بغیر جنگ لڑے عطا کیا تو وہ اللہ کا ہے، وہ جسے چاہے دے، اور اس کے رسول کی ملکیت ہے اور آپ کے رشتے داروں، یعنی بنوہاشم اور بنومطلب کے لیے ہے ان زکاۃ و صدقات کے عوض جو ان کے لیے حرام کیے گئے ہیں اور یتیموں، فقیروں اور اس اجنبی مسافر کے لیے ہے جس کا سفر خرچ ختم ہو جائے۔ ایسا اس لیے ہے کہ فقیروں کو چھوڑ کر مال صرف امیروں کے درمیان ہی گردش نہ کرتا رہے۔ اے ایمان والو! مالِ فَے میں سے رسول صلى اللہ عليہ وسلم تمھیں جو دے دیں، وہ لے لو اور جس سے روک دیں، اس سے رک جاؤ۔ اللہ سے ڈرو اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ سخت سزا دینے والا ہے، لہٰذا اس کی سزا سے ڈر جاؤ۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 28
- الفاظ کی تعداد
- 37
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 546
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 546
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 547
آیت 59:7 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحشر. 114 میں سے سورت نمبر 59 · آیات کی تعداد: 24.
آیت 59:7 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 28.
آیت 59:7 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 546 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 546 · نسخ مصحف (612 صفحات): 547.
آیت 59:7 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 37.
آیت 59:7 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 59:7: حروف کی تعداد 165، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 59:7 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 59:7 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 5,133 ہے۔
سورۃ الحشر میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحشر: آیات کی تعداد 24۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 59 پر ہے۔
سورۃ الحشر مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحشر مدنی ہے۔
کیا آیت 59:7 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 59:7 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحشر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 24 آیات اور 445 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔