سورۃ الحجرات 49:1
یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 1 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4613، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 515 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تُقَدِّمُواْ بَيۡنَ يَدَيِ ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦۖ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَۚ إِنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
اے ایمان والے لوگو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو1 اور اللہ سے ڈرتے رہا کرو۔ یقیناً اللہ تعالیٰ سننے واﻻ، جاننے واﻻ ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس کا مطلب ہے کہ دین کے معاملے میں اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہ کرو نہ اپنی سمجھ اور رائے کو ترجیح دو، بلکہ اللہ اور رسول ﹲ کی اطاعت کرو۔ اپنی طرف سے دین میں اضافہ یا بدعات کی ایجاد، اللہ اور رسول ﹲ سے آگے بڑھنے کی ناپاک جسارت ہےجو کسی بھی صاحب ایمان کے لائق نہیں۔ اسی طرح کوئی فتویٰ، قرآن وحدیث میں غور وفکر کے بغیر نہ دیا جائے اور دینے کے بعد اگر اس کا نص شرعی کے خلاف ہونا واضح ہو جائے تو اس پر اصرار بھی اس آیت میں دیئے گئے حکم کے منافی ہے۔ مومن کی شان تو اللہ ورسول ﹲ کے احکام کے سامنے سرتسلیم واطاعت خم کر دینا ہے نہ کہ ان کے مقابلے میں اپنی بات پر یا کسی امام کی رائے پر اڑے رہنا۔
49:1 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 49:1
Al-Mukhtasar
1- اے اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کی پیروی کرنے والو! اپنے قول و فعل میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) سے آگے نہ بڑھو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو، اس طرح کہ اس کے حکم مانو اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے بچو۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھاری باتیں خوب سننے والا، تمھارے افعال خوب جاننے والا ہے، ان میں سے کوئی چیز اس سے اوجھل نہیں اور وہ ضرور تمھیں ان کی جزا دے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 515
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 515
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 516
آیت 49:1 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 49:1 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 49:1 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 515 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 515 · نسخ مصحف (612 صفحات): 516.
آیت 49:1 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 49:1 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 49:1: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 49:1 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 49:1 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,613 ہے۔
سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔
سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجرات مدنی ہے۔
کیا آیت 49:1 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 49:1 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔