مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:2

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 2 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4614، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 515 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ لَا تَرۡفَعُوٓاْ أَصۡوَٰتَكُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ ٱلنَّبِيِّ وَلَا تَجۡهَرُواْ لَهُۥ بِٱلۡقَوۡلِ كَجَهۡرِ بَعۡضِكُمۡ لِبَعۡضٍ أَن تَحۡبَطَ أَعۡمَٰلُكُمۡ وَأَنتُمۡ لَا تَشۡعُرُونَ

اے ایمان والو! اپنی آوازیں نبی کی آواز سے اوپر نہ کرو اور نہ ان سے اونچی آواز سے بات کرو جیسے آپس میں ایک دوسرے سے کرتے ہو، کہیں (ایسا نہ ہو کہ) تمہارے اعمال اکارت جائیں اور تمہیں خبر بھی نہ ہو.1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کے لئے اس ادب وتعظیم اور احترام وتکریم کا بیان ہے جو ہر مسلمان سے مطلوب ہے، پہلا ادب یہ ہے کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی موجودگی میں جب تم آپس میں گفتگو کرو تو تمہاری آوازیں نبی (صلى الله عليه وسلم) کی آواز سے بلند نہ ہو۔ دوسرا ادب، جب خود نبی(صلى الله عليه وسلم) سے کلام کرو تو نہایت وقار اور سکون سےکرو، اس طرح اونچی اونچی آواز سے نہ کرو جس طرح تم آپس میں بےتکلفی سےایک دوسرے کے ساتھ کرتے ہو۔ بعض نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یا محمد، یا احمد نہ کہو بلکہ ادب سے یا رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کہہ کر خطاب کرو اگر ادب واحترام کے ان تقاضوں کو ملحوظ نہ رکھو گے تو بےادبی کا احتمال ہے جس سے بے شعوری میں تمہارے عمل برباد ہو سکتے ہیں اس آیت کی شان نزول کے لئے دیکھئے صحیح بخاری، تفسیر سورۃ الحجرات، تاہم حکم کے اعتبار سے یہ عام ہے

49:2 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:2 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:2

Al-Mukhtasar

2- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کی شریعت کی پیروی کرنے والو! اللہ کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) سے ادب کے ساتھ پیش آؤ اور نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آوازیں آپ کی آواز سے اونچی نہ کرو اور نہ بلند آواز سے آپ کا نام لے کر آپ کو آواز دو جس طرح تم ایک دوسرے کو بلاتے ہو بلکہ آپ کو نبی یا رسول کہہ کر نرمی سے مخاطب کرو۔ (بصورت دیگر) خطرہ ہے کہ کہیں اس وجہ سے تمھارے اعمال کا ثواب ضائع نہ ہو جائے اور تمھیں ان کا ثواب ضائع ہونے کی خبر اور احساس بھی نہ ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
22
مدینہ مصحف (604 صفحات)
515
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
515
نسخ مصحف (612 صفحات)
516
آیت 49:2 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:2 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:2 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 515 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 515 · نسخ مصحف (612 صفحات): 516.

آیت 49:2 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 22.

آیت 49:2 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:2: حروف کی تعداد 96، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:2 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:2 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,614 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:2 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:2 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play