سورۃ الحجرات 49:14
یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 14 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4626، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 517 پر ہے۔
۞ قَالَتِ ٱلۡأَعۡرَابُ ءَامَنَّاۖ قُل لَّمۡ تُؤۡمِنُواْ وَلَٰكِن قُولُوٓاْ أَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ ٱلۡإِيمَٰنُ فِي قُلُوبِكُمۡۖ وَإِن تُطِيعُواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَا يَلِتۡكُم مِّنۡ أَعۡمَٰلِكُمۡ شَيۡـًٔاۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ
دیہاتی لوگ کہتے ہیں کہ ہم ایمان ﻻئے۔ آپ کہہ دیجئے کہ درحقیقت تم ایمان نہیں ﻻئے لیکن تم یوں کہو کہ ہم اسلام ﻻئے (مخالفت چھوڑ کر مطیع ہوگئے) حاﻻنکہ ابھی تک تمہارے دلوں میں ایمان داخل ہی نہیں ہوا1 ۔ تم اگر اللہ کی اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرنے لگو گے تو اللہ تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کم نہ کرے گا۔ بیشک اللہ بخشنے واﻻ مہربان ہے.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 بعض مفسرین کے نزدیک ان اعراب سے مراد بنو اسد اور خزیمہ کے منافقین ہیں جنہوں نے قحط سالی میں محض صدقات کی وصولی کے لئے یا قتل ہونے اور قیدی بننے کے اندیشے کے پیش نظر زبان سےاسلام کا اظہار کیا تھا۔ ان کے دل ایمان، اعتقاد صحیح اور خلوص نیت سے خالی تھے (فتح القدیر) لیکن امام ابن کثیر کے نزدیک ان سے وہ اعراب (بادیہ نشین) مراد ہیں جو نئے مسلمان ہوئے تھےاور ایمان ابھی ان کے اندر پوری طرح راسخ نہیں ہوا تھا۔ لیکن دعویٰ انہوں نے اپنی اصل حیثیت سے بڑھ کر ایمان کا کیا تھا۔ جس پر انہیں یہ ادب سکھایا گیا کہ پہلے مرتبےپر ہی ایمان کا دعویٰ صحیح نہیں۔ آہستہ آہستہ ترقی کے بعد تم ایمان کے مرتبے پر پہنچو گے۔
49:14 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 49:14
Al-Mukhtasar
14- بعض دیہاتی جب نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کے پاس آئے تو انھوں نے کہا: ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) پر ایمان لائے۔ اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! ان سے کہہ دیں: تم ایمان نہیں لائے بلکہ یہ کہو: ہم نے تسلیم کر لیا ہے اور مطیع ہو گئے ہیں جبکہ ایمان ابھی تک تمھارے دلوں میں نہیں اترا اور امید ہے کہ اتر جائے گا۔ اے دیہاتیو! اگر تم ایمان لانے، نیک عمل کرنے اور حرام کی ہوئی چیزوں اور باتوں سے بچنے میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی اطاعت کرو تو اللہ تعالیٰ تمھارے اعمال کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کرے گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ اپنے توبہ کرنے والے بندوں کو بے حد بخشنے والا، ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 517
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 517
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 518
آیت 49:14 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.
آیت 49:14 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 49:14 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 517 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 517 · نسخ مصحف (612 صفحات): 518.
آیت 49:14 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 49:14 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 49:14: حروف کی تعداد 115، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 49:14 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 49:14 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,626 ہے۔
سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔
سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الحجرات مدنی ہے۔
کیا آیت 49:14 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 49:14 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔