مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:13

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 13 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4625، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 517 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ إِنَّا خَلَقۡنَٰكُم مِّن ذَكَرٖ وَأُنثَىٰ وَجَعَلۡنَٰكُمۡ شُعُوبٗا وَقَبَآئِلَ لِتَعَارَفُوٓاْۚ إِنَّ أَكۡرَمَكُمۡ عِندَ ٱللَّهِ أَتۡقَىٰكُمۡۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَلِيمٌ خَبِيرٞ

اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک (ہی) مرد وعورت سے پیدا کیا ہے1 اور اس لئے کہ تم آپس میں ایک دوسرے کو پہچانو کنبے اور قبیلے بنا دیئے2 ہیں، اللہ کے نزدیک تم سب میں باعزت وه ہے جو سب سے زیاده ڈرنے واﻻ ہے3۔ یقین مانو کہ اللہ دانا اور باخبر ہے.

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی آدم وحوا علیہما السلام سے۔ یعنی تم سب کی اصل ایک ہی ہے ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہو۔ مطلب ہے کسی کو محض خاندان اور نسب کی بنا پر فخر کرنےکا حق نہیں ہے، کیونکہ سب کا نسب حضرت آدم (عليه السلام) سے ہی جا کر ملتا ہے۔
  2. 2 شُعُوبٌ، شَعْبٌ کی جمع ہے۔ برادری یا بڑا قبیلہ شعب کے بعد قبیلہ، پھر عمارہ، پھر بطن، پھر فصیلہ اور پھر عشیرہ ہے (فتح القدیر) مطلب یہ ہے کہ مختلف خاندانوں، برادریوں اور قبیلوں کی تقسیم محض تعارف کے لئے ہے۔ تاکہ آپس میں صلۂ رحمی کر سکو۔ اس کا مقصد ایک دوسرے پر برتری کا اظہار نہیں ہے۔ جیسا کہ بدقسمتی سے حسب ونسب کو برتری کی بنیاد بنالیا گیا ہے۔ حالانکہ اسلام نے آکر اسے مٹایا تھا اور اسے جاہلیت سے تعبیر کیا تھا۔
  3. 3 یعنی اللہ کے ہاں برتری کا معیار خاندان، قبیلہ اور نسل ونسب نہیں ہے جو کسی انسان کےاختیار میں ہی نہیں ہے۔ بلکہ یہ معیار تقویٰ ہے جس کا اختیار کرنا انسان کے ارادہ واختیار میں ہے۔ یہی آیت ان علماء کی دلیل ہے جو نکاح میں کفائت نسب کو ضروری نہیں سمجھتے اور صرف دین کی بنیاد پر نکاح کو پسند کرتے ہیں (ابن کثیر)۔

49:13 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:13 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:13

Al-Mukhtasar

13- اے لوگو! بلاشبہ ہم نے تمھیں ایک مرد، اور وہ ہیں تمھارے باپ آدم( علیہ السلام )، اور ایک عورت، اور وہ ہیں تمھاری ماں حوا، سے پیدا کیا، اس لیے تمھارا نسب ایک ہی ہے، لہٰذا نسب کے معاملے میں تم ایک دوسرے پر فخر نہ کرو، پھر ہم نے تمھیں بہت سے کنبوں اور مختلف قبیلوں میں تقسیم کر دیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو، نہ کہ اس پر فخر کرو کیونکہ امتیاز اور برتری تو صرف تقویٰ سے ہے، اس لیے فرمایا: تم میں سے زیادہ عزت والا اللہ کے نزدیک وہ ہے جو زیادہ تقوے والا ہے۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمھارے احوال خوب جاننے والا اور تمھارے کمال اور نقص سے پوری طرح باخبر ہے۔ اس میں سے کوئی چیز اس سے چھپی نہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
517
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
517
نسخ مصحف (612 صفحات)
518
آیت 49:13 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:13 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:13 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 517 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 517 · نسخ مصحف (612 صفحات): 518.

آیت 49:13 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 49:13 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:13: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:13 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:13 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,625 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:13 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:13 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play