مواد پر جائیں

سورۃ الحجرات 49:5

یہ سورۃ الحجرات کی 18 آیات میں سے آیت 5 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4617، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 516 پر ہے۔

وَلَوۡ أَنَّهُمۡ صَبَرُواْ حَتَّىٰ تَخۡرُجَ إِلَيۡهِمۡ لَكَانَ خَيۡرٗا لَّهُمۡۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ

اگر یہ لوگ یہاں تک صبر کرتے کہ آپ خود سے نکل کر ان کے پاس آجاتے تو یہی ان کے لئے بہتر ہوتا1 ، اور اللہ غفور ورحیم ہے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی آپ ﹲ کے نکلنے کا انتظار کرتے اور آپ ﹲ کو ندا دینے میں جلد بازی نہ کرتے تو دین ودنیا دونوں لحاظ سے بہتر ہوتا۔
  2. 2 اس لئے مواخذہ نہیں فرمایا بلکہ آئندہ کے لئے ادب وتعظیم کی تاکید فرما دی۔

49:5 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الحجرات
0/18
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الحجرات 49:5 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 49:5

Al-Mukhtasar

5- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! اگر یہ لوگ، جو آپ کو آپ کی بیویوں کے حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں، صبر کرتے اور آپ کو آوازیں نہ دیتے یہاں تک کہ آپ خود ان کے پاس تشریف لے آتے اور یہ نہایت نیچی آواز سے آپ سے بات کرتے تو یہ ان کے لیے حجروں کے باہر سے پکارنے سے کہیں بہتر ہوتا، اس لیے کہ اس میں نبیٔ اکرم صلى اللہ عليہ وسلم کا احترام و تعظیم ہے۔ ان میں سے اور ان کے علاوہ جو بھی توبہ کرے، اللہ تعالیٰ اس کے گناہ بے حد بخشنے والا، ان کی جہالت کی وجہ سے انھیں معاف کرنے والا اور ان پر نہایت رحم کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
516
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
516
نسخ مصحف (612 صفحات)
517
آیت 49:5 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الحجرات. 114 میں سے سورت نمبر 49 · آیات کی تعداد: 18.

آیت 49:5 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 49:5 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 516 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 516 · نسخ مصحف (612 صفحات): 517.

آیت 49:5 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 49:5 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 49:5: حروف کی تعداد 48، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 49:5 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 49:5 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,617 ہے۔

سورۃ الحجرات میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الحجرات: آیات کی تعداد 18۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 49 پر ہے۔

سورۃ الحجرات مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الحجرات مدنی ہے۔

کیا آیت 49:5 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 49:5 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الحجرات کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 18 آیات اور 347 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play